Home / بارش پر رپورٹ / بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں غیر معمولی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ 35 ملی میٹر کی سالانہ بارش کی اوسط والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریاں!

بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں غیر معمولی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ 35 ملی میٹر کی سالانہ بارش کی اوسط والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریاں!

پیشگوئی کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے داخل ہوا اور کل وہاں شدید بارش برسانے کا باعث بنا۔

بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں  جہاں سالانہ بارش کی اوسط مقدار بہت کم ہے ، ان شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں کے باعث سڑکیں اور پل ٹوٹ کئے،جس سے مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ کٹ گیا ،لوگوں کی جان اور مال کے نقصانات کی بھی اطلاعات ملیں۔

 اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجگور میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، ملک کے باقی علاقوں میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی ذیل کی فہرست سے جانئیے؛

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 ڈیرہ غازی خان شہر
TR جھنگ
TR لیہ
TR ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شیر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ائر پورٹ
TR بنوں
5.2 چترال
8 دروش
1 کالام
5 میر کاخانی
8 پاراچنار
TR پشاور ائر بیس
TR رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1 جیکب آباد
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
4 دالبندین
3 قلات
5 خضدار
1 نوکنڈی
15 پنجگور
4 کوئٹہ سمنگلی
2.6 کوئٹہ شاہ ماندہ
1 سبی
4 ژوب

About amnausmani

Check Also

7 مئی 2024 کو پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ تفصیلات جانئیے

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے