Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: موسمِ بہار 2021 شروع معمول سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو چکا ہے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے

اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: موسمِ بہار 2021 شروع معمول سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو چکا ہے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے

⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

⦿ اطلاق؟
8 فروری رات 9 بجے سے 15 فروری رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
تیز دھوپ کیساتھ گرم درجہ حرارت متوقع۔ بدھ یا جمعرات (آج) تک ملک کے زیادہ تر حصّوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان!

تفصیلات:
⦿ ہفتے کے آغاز سے گزشتہ روز تک مغربی ہواؤں کے ایک کمزور سلسلے نے ملک کے انتہائی شمالی علاقوں کو متاثّر کیا۔ تاہم اس سے کہیں کوئی خاطر خواہ بارش یا برفباری نہیں ہوئی۔ درجہ حرارت میں آنے والے اضافے کے سبب موسمِ بہار کا آغاز معمول سے ایک ہفتہ قبل ہو گیا جو گزشتہ 3 سالوں (2018 تا 2020) معمول سے کافی دیر سے شروع ہو رہا تھا۔

⦿ بلوچستان میں منگل کو تیز ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شمال مغرب کی سمت سے 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چلے جبکہ تربت میں بھی شمال کی سمت سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شمال میں جنوب مغرب سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث مطلع صاف اور گرد اڑنے کا امکان ہے۔ اوسطاً درجہ حرارت رواں ہفتے صوبے کے شمالی اور مغربی علاقوں میں معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ مکران کے ساحل کی جانب سب سے کم اضافے کیساتھ معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس میں گوادر کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں جنوب مغرب کی سمت سے 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

⦿ پنجاب، سندھ کے میدانی علاقے اور خیبر پختونخواہ:
گزشتہ ہفتے کے نسبت اس ہفتے درجہ حرارت پہلے ہی 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکے ہیں اور جمعرات (آج) تک ان میں اضافہ متوقع ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمالی پنجاب کیلئے یہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے یہ معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہیں۔
مشرقی اور جنوبی پنجاب میں ہواؤں کی رفتار کم رہیگی۔ تاہم راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں دن کے وقت 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے سبب ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے نا امکان ہے۔
سندھ کے شمالی اور وسطی حصّوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس میں سکّھر اور نوابشاہ کے علاقے شامل ہیں۔ دھوپ رہنے اور زیادہ تر ہوا بند رہنے کیساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شمال کی سمت سے محض 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہلکی پھلکی ہوا چل سکتی ہے۔
ڈی آئی خان اور پشاور میں موسم اور بھی زیادہ خشک رہیگا، جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں! خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں بشمول وادیِ پشاور، لکّی مروت، کوہاٹ اور سابقہ فاٹا میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، خاص کر ان دنوں میں۔

⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر:
مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے گزرنے کے سبب مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہا۔ کہیں کوئی خاص برفباری یا بارش نہیں ہوئی۔ مغربی ہواؤں کے سبب شمال میں درجہ حرارت قابو میں رہیں گے اور معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تجاوز نہیں کرینگے۔

⦿ ساحلی سندھ بشمول کراچی:
تاریخی حد تک ٹھنڈے جنوری گزرنے کے بعد اس ہفتے درجہ حرارت بڑھ کر 29 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جنوب مغرب یا شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلینگی، تاہم زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کی توقع ہے۔ حیدرآباد میں اس ہفتے مسلسل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال کی سمت سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

⦿ تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

3 مئی 2024 کو پاکستان کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی …

2 comments

  1. Awesome write-up. I am a regular visitor of your web site and appreciate you taking the time to maintain the nice site. I will be a regular visitor for a long time. Scarlett Harman Salot

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے