Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اپریل کے آخری دونوں کے درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے، درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں؛

کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اپریل کے آخری دونوں کے درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے، درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں؛

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، مظفر آباد، استور ، کوٹلی ، گلگت ، گوپس، سکردو ، نتھیا گلی میں دن اور رات کے درجہ حرارت تاریخی حد تک سرد ریکارڈ کیے گئے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 23.3  ، مظفر آباد ائیر پورٹ کم سے کم 5 زیادہ سے زیادہ 11.2 ، کوٹلی کم سے کم 8.3 زیادہ سے زیادہ 21.1، گلگت  کم سے کم 4.5 زیادہ سے زیادہ 10 ڈگری، گوپس 2 ڈگری کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو کم سے کم 3.2 زیادہ سے زیادہ 5.4 ڈگری ، نتھیا گلی کم سے کم منفی 2.2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کالام کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گر گیا ۔ مالم جبہ کا کل کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری اور پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

گزشتہ روز بعد دوپہرشمال مشرقی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی ٹھنڈی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی ،جس میں جہلم ، گوجرنوالہ ،گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کے دوران درجہ حرارت دن کے دوران 15 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گئے جو کہ اپریل کے لحاظ سے ناصرف اپریل کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت ہیں بلکہ اپریل کےآخری دنوں کے معمول کے لحاظ سے 20 سے 25 ڈگری تک ٹھنڈے ریکارڈ ہوئے۔

گزشتہ روز  پنجاب میں کم سے کم درجہ حرارت،  مری میں 3 ڈگری ، ضلع راولپنڈی میں بسالی کے مقام پر کم سے کم 8 ڈگری،  چکوال کا کم سے کم 10 ڈگری اور لاہور ائیر پورٹ پر کم سے کم 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ملک کے دیگر شہروں کے گزشتہ روز ریکارڈ کئے جانے والے تاریخی درست درجہ حرارت ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے؛  

زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
37.5 23.6 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
34.5 24.5 کراچی (سی ویو)
37.5 21.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
37.0 21.0 ٹنڈو جام
38.0 21.0 میرپور خاص
39.5 19.5 نوابشاہ
38.5 20.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
35.5 19.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
35.5 22.0 روہڑی
36.0 20.0 جیکب آباد
36.5 19.0 لاڑکانہ
37.0 16.8 موئنجو دڑو
37.5 20.0 سیتا روڈ (ضلع دادو)
37.0 23.0 بدین
39.0 22.0 چھور (عمرکوٹ)
40.5 21.5 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
23.5 9.5 اسلام آباد (شہر)
23.3 9.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
20.8 9.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
23.5 10.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
راولپنڈی ( ویسٹریج 1)
8.2 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
23.5 9.8 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
9.0 3.0 مری
23.0 10.0 چکوال (بھون)
24.5 11.0 اٹک (کامرہ ائیربیس)
26.0 13.5 میانوالی (ائیربیس)
24.5 13.0 سیالکوٹ (شہر)
25.1 14.4 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ)
24.5 11.7 پسرور
26.2 12.8 جہلم
28.2 13.5 لاہور (ائیرپورٹ)
28.5 15.2 لاہور (شہر)
29.0 13.0 گوجرانوالہ (اروپ موڑ)
30.1 13.3 شیخوپورہ (فاروق آباد)
30.0 14.0 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
30.0 13.5 سرگودھا (ائیربیس)
28.2 13.5 جوہرآباد
28.0 12.0 نورپورتھل
33.0 17.0 ڈی جی خان
33.2 18.0 ملتان (ائیرپورٹ)
34.0 20.5 بہاولنگر
33.4 19.5 بہاولپور (شہر)
33.7 18.8 خانپور (رحیم یار خان)
33.5 18.4 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
24.0 13.0 پشاور (ائیرپورٹ)
23.7 11.5 آر ایم سی پشاور (گالف کلب)
19.8 12.9 پرا تہ کلی (ضلع مہمند)
28.0 16.0 ڈی آئی خان (شہر)
14.0 6.6 ایبٹ آباد (کاکول)
6.5 -2.2 نتھیا گلی
15.0 8.2 بالاکوٹ
22.5 8.5 سیدو شریف (مینگورہ)
17.1 3.8 چترال
19.0 6.0 دیر
11.0 2.0 پاراچنار
8.0 -2.0 کالام
8.5 0.0 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
10.0 4.5 گلگت
4.5 2.0 گوپس
5.4 3.2 سکردو
2.0 -2.5 استور
11.2 5.0 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
11.5 6.0 مظفّرآباد (شہر)
10.5 4.3 گڑھی دوپٹّہ
21.1 8.3 کوٹلی
9.3 4.0 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
17.0 4.5 کوئٹہ (سمنگلی)
17.5 8.3 کوئٹہ (بریوری)
14.0 2.0 قلّات
23.5 13.0 بارکھان
24.0 13.0 خضدار
23.5 14.0 پنجگور
33.0 18.0 سبّی
38.2 17.0 بیلا (لسبیلہ)
27.0 11.0 دالبندین
27.0 13.0 نوکنڈی
36.5 21.0 گوادر
36.5 22.5 پسنی
37.0 20.5 اورماڑا
34.5 21.0 جیوانی
36.0 20.5 تربت
21.0 11.5 ژوب
9.8 -0.5 زیارت

About amnausmani

Check Also

14 مئی 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت مئی کے معمول کے مطابق۔ مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ مغربی سلسلے کے گزرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے