Home / بارش پر رپورٹ / تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری! خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 8500 فٹ سے بلند مقامات پر غیر معمولی شدید برفباری!

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری! خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 8500 فٹ سے بلند مقامات پر غیر معمولی شدید برفباری!

پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اب بھی ملک کے بالائی علاقوں میں جاری ہے۔  بارشوں کے ساتھ ژالہ باری و برف باری سے ملک کےبالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوگئی ہے۔

اپریل کے آخری دنوں میں ہونے والی غیر معمولی طور پر ملک کے پہاڑی مقامات پر برف باری ہونے سے ان علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا۔

وادئ نیلم میں ہر سو سفیدی کی چادر بچھ گئی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 8500 فٹ سے بلند مقامات پر غیر معمولی شدید برفباری جاری ہے۔ خیبر پختونخواہ میں بابو سر ٹاپ، سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر بھی برف باری ہوئی ۔

خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش اور مختلف مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گجر خان، سوہاوا ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش پراتہ کلی 34 ملی میٹر ، ایبٹ آباد میں نواں شہر کے مقام پر 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ ضلع راولپنڈی میں بسالی گاؤں میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ ہوئے۔

دیگر موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
12 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
10 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
55 8 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
51 14 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
12 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
8 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
11 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
21 ویسا (حضرو) اٹک
34 پراتہ کلی , مہمند
9 سمبریال،سیالکوٹ
48 15 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
19 ڈنڈو ئی, مردان
18 خانپور
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
30 ایبٹ آباد ، نواں شہر
11 ماڈل ٹاؤن، واہ
7 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
5 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
17 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
18 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
19 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
10 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

 

About amnausmani

Check Also

14 مئی 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت مئی کے معمول کے مطابق۔ مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ مغربی سلسلے کے گزرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے