Home / بارش پر رپورٹ / 29 اپریل 2024 ؛ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سلسلے کا پانچواں دن ،خیبر پختونخواہ میں نتھیا گلی ،بابو سر ٹاپ، ناران میں برف باری ، کشمیر و گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی مقامات پر بھی برف کی چادر بچھ گئی، تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

29 اپریل 2024 ؛ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سلسلے کا پانچواں دن ،خیبر پختونخواہ میں نتھیا گلی ،بابو سر ٹاپ، ناران میں برف باری ، کشمیر و گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی مقامات پر بھی برف کی چادر بچھ گئی، تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

گزشتہ روز بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پانچویں دن بھی جاری رہا۔ کل خیبر پختونخواہ میں برف کی حد لکیر کم ہو گئی اور نتھیا گلی و گردو نواح کے علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی۔

جس سے ان علاقوں کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ۔ گلگت بلتستان کے ساتھ کشمیر میں وادئ نیلم میں ہر سو سفیدی چھائی ہے، ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پنجاب کے بالائی علاقوں میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ٹھنڈی بارش ہوئی، ضلع راولپنڈی میں چند مقامات سے شدید ژالہ باری رپورٹ ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولا کوٹ کے مقام پر 39.2 ملی میٹر  ،پنجاب میں جہلم میں 38 ملی میٹر  اور خیبر پختونخواہ میں چیراٹ کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گجر خان اور آس پاس کے علاقوں میں کل بھی شدید ژالہ باری ہوئی ،حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی جانے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2.6 چکوال
25.9 گوجرنوالا
20 گجرات
2 حافظ آباد
TR اسلام آباد شہر
38 جہلم
TR کامرہ ائر بیس
TR قصور
12 لاہور شہر
18.4 لاہور ائر پورٹ
22 منڈی بہاوالدین
26.8 منگلا
5 میانوالی ائر بیس
22.5 مری
3 ناروال
2 راولپنڈی چکلالہ
3 راولپنڈی کچہری
1 شیخوپورہ
15.5 سیالکوٹ ائر پورٹ
20.2 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
6.8 استور
9.2 بگروٹ
21.1 بونجی
10 چلاس
1.9 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
3 گوپس
0.3 ہنزہ
34 کوٹلی
14.5 مظفر آباد ائر پورٹ
9 مظفر آٓباد شہر
39.2 راولا کوٹ
7.7 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3.4 باچا خان ائر پورٹ
9 بالاکوٹ
20 چیراٹ
2.3 چترال
7 اپردیر
6.2 دروش
6.3 کالام
1 کوہاٹ ائر بیس
4 لوئر دیر
9 مالم جبہ
5 میر کاخانی
5 پاراچنار
2 پٹن
3.5 پشاور ائر بیس
3 پشاور شہر
2 رسالپور
10 سیدو شریف
0.4 تخت بھائی

 

 

About amnausmani

Check Also

14 مئی 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت مئی کے معمول کے مطابق۔ مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ مغربی سلسلے کے گزرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے