Home / بارش پر رپورٹ / 30 مارچ 2026 : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، چیراٹ خیبرپختونخوا میں 67 ملی میٹر ریکارڈ

30 مارچ 2026 : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، چیراٹ خیبرپختونخوا میں 67 ملی میٹر ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک  اور بجلی کی کڑک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پوٹھوہار کے علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں۔ اس دوران  خیبرپختونخوا، پنجاب میں  بعض مقامات پر  اور بلوچستان کے علاقے زیارت میں ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی،

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش چیراٹ میں 67 ملی میٹر جبکہ لنڈی کوتل میں 51 ملی میٹر، بنوں میں 45 ملی میٹر اور اپر دیر میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، نجی و سرکاری املاک کو نقصان اور بعض مقامات پر جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ  بارش جوہر آباد میں 38 ملی میٹر ، اسلام آباد میں 15 ملی میٹر، مری میں 13 ملی میٹر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 9 سے 16 ملی میٹر کے درمیان بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران پوٹھوہار کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی ریکارڈ کئے گئے۔

بلوچستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جہاں ژوب میں 24 ملی میٹر اور بارکھان میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی (سیلابی صورتحال) آ گئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جہاں برارکوٹ میں 23 ملی میٹر، مظفرآباد میں 13 ملی میٹر اور راولا کوٹ میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مجموعی طور پر یہ بارش کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہوا جس کے دوران گرج چمک، تیز ہوائیں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری دیکھنے میں آئی، جبکہ کئی علاقوں میں  شدید موسمی صورتحال نے معمولات زندگی کو متاثر کیا۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ کئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
12 اٹک
5 بھکر
12 چکوال (بھون)
5 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
1 ڈیرہ غازی خان شہر
2 حافظ آباد
15 اسلام آباد شہر
10 اسلام آباد ہوائی اڈہ
11 اسلام آباد گولڑہ
15 اسلام آباد سید پور
38 جوہر آباد
17 کروڑ(لیہ)
7 کوٹ ادو
13 مری
8 نور پور تھل
1 اوکاڑہ
13 راولپنڈی چکلالہ
9 راولپنڈی کچہری
12 راولپنڈی پیرودھائی
10 راولپنڈی گوالمنڈی
13 راولپنڈی نیو کٹاریاں
16 راولپنڈی شمس آباد
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
1 بگروٹ
1 بندی عباس پور
23 برارکوٹ
TR بونجی
TR چلاس
8 گڑھی دوپٹہ
6 ہنزہ
13 مظفر آباد ہوائی اڈہ
10 مظفر آباد شہر
12 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
31 باچا خان ہوائی اڈہ
3 بالاکوٹ
45 بنوں
67 چیراٹ
13 چترال
13 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
7 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
43 اپردیر
17 دروش
14 کاکول
21 کالام
51 لنڈی کوتل
38 لوئر دیر
41 مالم جبہ
10 میر کھانی
26 پاراچنار
9 پتن
38 پشاور ہوائی اڈہ
39 پشاور شہر
20 سیدو شریف
28 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
23 بارکھان
TR کوئٹہ سمنگلی
TR کوئٹہ شیخ ماندہ
2 سبی
24 ژوب

 

About amnausmani

Check Also

3 اپریل 2026 : مغربی سلسلہ ملک بھر میں پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ۔کراچی سمیت سندھ میں موسلادھار بارشیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

پیشگوئی کے عین مطابق ایک انتہائی طاقتور ویسٹرن ڈسٹربنس نے ملک کو اپنی لپیٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے