1) پاکستان بھر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہنے کی توقع۔
2) شدید موسمی حالات بشمول ژالہ باری اور آندھی کا اندیشہ۔
دستیاب شدہ جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے اپریل 2026 کا یہ ماہانہ آؤٹ لک تیّار کیا ہے۔
تفصیلات:
⦿ اپریل 2026 میں مغربی ہواؤں کے 5 سے 8 سلسلے متوقع ہیں، جن میں سے 2 سے 3 سلسلے خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں (سواۓ انتہائی جنوبی مقامات)، آزاد کشمیر، کراچی سمیت مغربی، جنوبی اور شمالی سندھ اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں طاقتور یا انتہائی شدید گرج چمک کے طوفان کے بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔ (تصویر 1 دیکھیں)

⦿ ملک کے شمالی، وسطی اور مغربی حصّوں بشمول سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر مقامات میں معمول سے بہت زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشیں متوقع ہیں (تصویر 1 دیکھیں)۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے زیادہ تر علاقوں میں پورے ماہ میں بارش کی کُل مقدار 75 سے 150 ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں 40 سے 75 ملی میٹر بارش ممکن ہے (تصاویر 1، 2 اور 3 دیکھیں)۔ اپریل میں زیادہ تر دنوں میں بارش متوقع ہے۔ لاہور اور کراچی میں بھی شدید گرج چمک کیساتھ بارش کے 1 سے 2 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔
⦿ گرج چمک کے طاقتور طوفان بننے کی صورت میں متواتر روانی سے آسمانی بجلی گرنے، طویل عرصے تک گرمی پڑنے کے بعد تیز آندھی چلنے، طویل دورانئے پر مبنی شدید ژالہ باری اور انتہائی شدید بارش جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ درج بالا موسمی صورتحال اثر انداز کرنے کے سب سے زیادہ امکانات بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں، خطّہٰ پوٹھوہار، جنوبی خیبر پختونخواہ، ہزارہ اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں ہیں۔ (تصویر 1 دیکھیں)

⦿ مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے دوران گرج چمک کیساتھ آندھی کے 4 سے 6 طاقتور سلسلے خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی ڈویژن)، وسطی پنجاب بشمول سرگودھا، میانوالی، بھکّر، خوشاب اور فیصل آباد کے علاقوں میں اپریل 2026 کے دوران اثر انداز کر سکتے ہیں جبکہ ساتھ بار بار ژالہ باری کا بھی اندیشہ ہے۔
جنوب مغربی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ کے انتہائی مغربی علاقے، شمال مشرقی بلوچستان اور سابقہ فاٹا میں بھی طاقتور آندھی کے کم از کم 2 سے 4 سلسلے اثر انداز کر سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں اپریل میں ژالہ باری کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔

⦿ گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔ موسم صاف ہونے کی صورت میں درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کی توقع ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان بھر میں اپریل میں درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ معمول سے زیادہ ابر آلودگی، بارش اور نمی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بلند علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ (تصاویر 3 اور 4 دیکھیں)

ہمارے فیس بک پیج کو لائک اور فالو کر کے اسکا حصّہ بنیں اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے خود کو آگاہ رکھیں۔ اردو میں پیشگوئی حاصل کرنے کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال