Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ کی اختتامی پیشگوئی ؛ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور درجہ حرارت میں کمی ، تفصیلات جانئیے

ہفتہ کی اختتامی پیشگوئی ؛ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور درجہ حرارت میں کمی ، تفصیلات جانئیے

ہفتے کے اختتام کی پیشگوئی:
جمعہ کو بارش اور ژالہ باری کے ساتھ شدید گردو غبار/گرج چمک (100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوا کے جھکڑ)چلنے کا امکان! 11 اور 12 مئی کے درمیان ان سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔ خاص طور پر بالائی پاکستان میں درجہ حرارت میں 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع۔

⏳ اطلاق؟
10 مئی 2024 صبح 8 بجے سے 12 مئی 2024 رات 8 بجے تک

❓ کیا ہونا ہے؟
مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی کی صبح خیبر پختونخواہ (کے پی) کے راستے ملک میں داخل ہوگا اور زیادہ تر صرف ملک کے بالائی علاقوں کو متاثّر کرے گا۔ مغربی ہواؤں کی آمد سے پہلے درجہ حرارت میں مزید 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے اضافے کی توقع ہے۔ مغربی ہواؤں کے آنے تک درجہ حرارت مئی کے معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ہو جائیں گے۔

🌍 کہاں اثر انداز ہو گا؟
خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی/شمال مشرقی بلوچستان اور شمالی اور مغربی سندھ۔

بلوچستان میں تیز آندھی چلنے کی توقع ہے۔ ابتداء میں ہوائیں جنوب مغرب سے چلیں گی، جو کہ رخ بدل کر شمال مغرب سے چلنا شروع ہونگی۔ ہواؤں کی رفتار 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جو کہ چاغی، خاران، پنجگور، واشک، خضدار، کوئٹہ، مستونگ، قلّات، کیچ، تربت اور گوادر کے علاقوں کو متاثّر کریں گی۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری تک کی کمی آسکتی ہے۔ بالخصوص صوبے کے شمالی اور شمال مشرقی حصّوں بشمول کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، ژوب، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں، جہاں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات بھی ہیں۔ 10 اور 12 مئی کے درمیان صوبے کے جنوبی صحراؤں میں خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی! مغربی ہواؤں کی آمد سے پہلے تربت میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ(معمول سے 2 سینٹی گریڈ زیادہ) تک پہنچ سکتا ہے!

خیبرپختونخواہ، پنجاب اور جنوبی کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔ خاص طور پر بنوں،  کوہاٹ،  میانوالی، اٹک، سرگودھا، بھکر، خوشاب، چکوال، فیصل آباد، ڈی آئی خان، لکی مروت، لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں، جہاں شدید آندھی کے ساتھ گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے کی موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر اولے پڑنے کاامکان ہے!
سیالکوٹ، پشاور، مردان، خیبر، مہمند، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، میرپور، کوٹلی اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ، بارش اور مختلف مقامات پر  کہیں کہیں اولے/ ژالہ باری کی توقع ہے۔


وسطی/شمالی کشمیر، شمالی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان بشمول مظفرآباد، باغ، پونچھ، راولاکوٹ، وادی نیلم، مالاکنڈ، ہزارہ اور مانسہرہ کے علاقے بشمول ایبٹ آباد، بالاکوٹ، اپر اور لوئر دیر، اپر اور لوئر کوہستان، شانگلہ، وادی سوات، کالام اور مالم جبہ میں معتدل سے شدید بارش ہو سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے موسم بہار جیسے حالات ایک بار پھر تھوڑی دیر کے لیے واپس آ سکتے ہیں! بالائی اور زیریں چترال میں مغربی ہواؤں کی سرگرمیاں مختلف مقامات پر ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ استور میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ سکردو، گلگت اور ہنزہ کے علاقوں میں  بھی کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔ ان خطوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جیسا کہ مغربی ہواؤں کی آمد کے ساتھ ہوتا ہے!
جنوبی پنجاب اور شمالی/مغربی سندھ میں30 فیصد علاقوں میں شدید گردو غبار کے طوفان کے ساتھ گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ، جو ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، لیہ، مظفر گڑھ، بہاولپور،رحیم یار خان ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، سکھر، نوشہرو فیروز اور ملحقہ علاقے کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں کو متاثر کرے گا۔


11 سے 12 مئی کے دوران، مشرق/جنوب مشرق کی طرف بڑھنے کے امکانات/شدت میں کمی کے ساتھ۔ گرج چمک کے طوفان آنے کی صورت میں ان علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔مغربی ہواؤں کی آمد سے پہلے اندرون سندھ میں درجہ حرارت 46 سے 48 سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 سینٹی گریڈ) تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 3 ڈگری) تک پہنچ سکتا ہے، جو پھر 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا جیسا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہوتا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے میں بھی گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے۔


گرم اور گردو غبار کا موسم جو سال کے اس وقت کے لیے عام ہے، کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت ساحلی سندھ کو متاثر کرتا رہے گا،  جہاں عام درجہ حرارت (34 سے 38 ڈگری) کے درمیان رہے گا اور 25 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب سے تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

About amnausmani

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے