Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 25 تا 30 اپریل 2024 پیشگوئی: ملک بھر میں وسیع پیمانے پر آندھی اور گرج چمک کے طوفان، بارش/ ژالہ باری متوقع! سرد درجہ حرارت کی دوبارہ واپسی!

25 تا 30 اپریل 2024 پیشگوئی: ملک بھر میں وسیع پیمانے پر آندھی اور گرج چمک کے طوفان، بارش/ ژالہ باری متوقع! سرد درجہ حرارت کی دوبارہ واپسی!

اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: ملک بھر میں وسیع پیمانے پر آندھی اور گرج چمک کے طوفان، بارش/ ژالہ باری متوقع! سرد درجہ حرارت کی دوبارہ واپسی!

25 تا 27 اپریل کو شمال مشرقی بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ (کے پی) میں تیز ہواؤں اور آندھی کا انتباہ نافذ العمل رہے گا۔

🌩️ گرج چمک کی شدّت زیادہ ہونے کے سبب آسمانی بجلی کے گرنے کا انتباہ بھی نافذ العمل ہے۔
🌧️آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں رواں ہفتے کے اختتام میں سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔

❄️ شدید برفباری کے باعث ناران، بابوسر ٹاپ اور وادی کالام کا سفر ناممکن ہو جائے گا کیونکہ ان علاقوں میں ایک مرتبہ پھر غیر معمولی برفباری متوقع ہے! آزاد کشمیر اور کے پی میں سفر سے گریز کریں!

⏱ کب ہونا ہے؟
25 تا 30 اپریل 2024

📍 کہاں ہونا ہے؟
90 فیصد کشمیر، بالائی اور وسطی کے پی اور پنجاب، گلگت بلتستان (جی بی)، بلوچستان کے 60 فیصد علاقے اور سندھ کا 20 فیصد حصّہ۔

❓ کیا ہونا ہے؟
مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے دو طاقتور سلسلے متوقع ہیں جن سے منسلک ہوا کے کم دباؤ کے دو سلسلے تقریباً ملک گیر علاقوں پراثر انداز ہونگے۔

تفصیلات:
25 سے 27 اپریل کے درمیان پچھلے 2 طوفانی سلسلوں کی طرح اس مرتبہ بھی گرج چمک کیساتھ بارش کے سلسلے متاثّر کریں گے، جن کی شدّت مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ کم ہوتی جاۓ گی۔

🌩️ 🌧️ پنجاب:


گرج چمک کیساتھ ژالہ باری، تیز سے انتہائی شدید بارش اور شدید آندھی کا سب سے زیادہ خطرہ صوبہ پنجاب میں ہے!
راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور جہلم کے اضلاع میں ہوا کی رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان متوقع ہے اور اس ہفتے کے آخر میں کچھ علاقوں میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی چلنے کا امکان ہے۔ ساتھ 30 سے 50 ملی میٹر بارش جبکہ کچھ علاقوں میں 65 ملی میٹر سے زائد ممکن ہے۔ مری میں 50 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور ملحقہ اضلاع میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جہاں مجموعی طور پر 25 سے 50 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 70 ملی میٹر سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے طوفان بننے کی صورت میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑوں کیساتھ بارش متوقع ہے۔ ان سرگرمیوں کی شدّت زیادہ تر شمال اور مغرب کی جانب زیادہ رہے گی۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک کے طوفان کئی مرتبہ اثر انداز ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت معمول سے تقریباً 9 سے 13 ڈگری تک معمول سے ٹھنڈے رہنے کے امکانات ہیں۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی/ ژالہ باری کا اندیشہ ہے!

جنوبی پنجاب میں موسمی سرگرمیاں عموماً بڑے علاقے میں مگر کہیں کہیں ہوں گی خاص طور پر بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے علاقوں میں۔ ملتان، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور کے علاقوں میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جنوب مشرقی اور صحرائے چولستان کی طرف بڑھتے ہوئے بارش کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ تاہم، 26 اور 27 اپریل کو درجہ حرارت میں معمول سے10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے۔
🌩️ 🌧️ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان:
تیز گرج چمک کے ساتھ اولے اور ژالہ باری، ہزارہ ( ایبٹ آباد)، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور مردان کے علاقوں میں شدید سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں بالخصوص مشرقی خیبرپختونخوا کی جانب برف باری کی حد بلندی  9,000 فٹ یا اس سے نیچے گرنے کی توقع ہے، دیر، خیبر، چترال اور ملحقہ علاقوں میں یہ برفباری کی حد بلندی  7500 فٹ تک کم ہو جائے گی۔
خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں کے لیے سفری ہدایات دیکھنے و احتیاط کی ہدایات کی جاتی ہے :


وادی کاغان میں اس ہفتے کے آخر میں 9,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے اور کئی فٹ برف جمع ہونے کی توقع ہے۔ گلیات، مالم جبہ اور کالام کے علاقوں میں ہفتے کے دوران مزید 75 سے 100 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے اور شمال مشرقی خیبرپختونخواہ کے کچھ حصوں میں بعض مقامات پر  150 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ دن کےوقت درجہ حرارت 10سے 15 ڈگری تک کی کمی متوقع ہے۔ بنوں، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت اور میران_شاہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے شدید آندھی کی چل سکتی ہے۔جہاں زیادہ سے زیادہ 70 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ 50 سے 75 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ گلگت_بلتستان کے بڑے علاقے میں وسیع پیمانے پر تیز بارش اور برفباری متوقع ہے۔8،500 فٹ سے زیادہ اونچائی والے علاقوں میں اس دوران نمایاں برف باری ہوگی ۔

آزاد کشمیر:

آزاد کشمیر کے بڑے علاقے میں 60 سے 85 ملی میٹر تک ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں کے ساتھ دریاؤں میں طغیانی آنے کا امکان ہے۔راولاکوٹ سمیت کوٹلی، باغ، مظفرآباد اور پونچھ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں 10,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ میرپور اور کشمیر کے نچلی بلندی والے بلند علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چل سکتی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔سیلاب کا انتباہ، احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے!
💨🌧🌩بلوچستان میں:
دھول اور آندھی/گرج چمک کے 2 سے 3 دور ہونے کا امکان ہے – 25 اور 28 اپریل کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ صوبے کے شمالی علاقوں بشمول  کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، زیارت اور ژوب کے علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ممکن ہے۔ خضدار، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں اگرچہ زیادہ تر دھوپ رہے گی مگر درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے ۔ پورے صوبے میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ بلوچستان میں چلنے والی گرد آلود ہوائیں مغربی سندھ میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔


💨🌩 سندھ میں:
اس 26 تا 28 اپریل کو جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر/روہڑی میں آندھی ، بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اور جامشورو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بارش کا امکان 20 فیصد ہے اور کچھ علاقوں میں 5 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی سندھ مسلسل گرم رہے گا اور اس دوران دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ان علاقوں میں فی الحال درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع نہیں ہے۔ تاہم، ہواؤں کی تیز رفتار اور ان کے راستے پر منحصر ہے، اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

About amnausmani

Check Also

3 مئی 2024 کو پاکستان کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے