Home / ہماری موسمی یادیں / بحریہ ٹاون فیز 2 راولپنڈی میں 5 جون 2011 کو دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کا منظر

بحریہ ٹاون فیز 2 راولپنڈی میں 5 جون 2011 کو دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کا منظر

ہماری موسمی یادیں: 20 جون 2011 کو مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوا، جس سے راولپنڈی/ اسلام آباد میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی شمال مغرب کی سمت سے آئی، جو کہ چکلالہ ائیر بیس پر 10 سال قبل ریکارڈ کی گئی!

صبح 3 بجے شہریوں کی آنکھ آندھی سے منسلک آواز سے کھلی، جو کہ پورے ایک سال بعد انہیں واپس سنائی دی کیونکہ اس ہی قسم کا طوفان 23 جون 2010 کو بھی اتنی ہی رفتار اور اس ہی سمت سے جڑواں شہروں کو متاثّر کیا تھا۔ اس دوران شہر میں تیز بارش ہوئی جو کہ پنڈی کے پرانے ہوائی اڈّے پر 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جو کہ کچھ دن قبل 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہیٹ انڈکس کے بعد کافی ٹھنڈا محسوس ہو رہا تھا۔ شمال مغرب سے آنے والے طوفان کے بعد شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں جبکہ آسمانی بجلی بھی کئی بار گرتی دیکھی گئی۔ اتنے طاقتور طوفان کے باوجود درجہ حرارت آنے والے دنوں میں دوبارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہے تھے جبکہ ہوا میں نمی کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا تھا۔ 22 جون 2011 کو صبح سویرے ایک اور طوفان نے جڑواں شہروں کو متاثّر کیا۔

یہ ویڈیو آپ کے ایڈمن نے اس طوفان سے 2 ہفتے قبل 5 جون 2011 کو بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں ایک ہلکے گرد کے طوفان کے دوران بنائی تھی جو کہ شام کے وقت مشرق کی سمت سے آیا تھا۔ آپ کے ایڈمن کے ہوا کی رفتار ناپنے والے آلے پر 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد طاقتور آندھی نے اسکو چھت سے اڑا پھینکا!

 

 

About w3badmin

Check Also

ہماری موسمی یادیں – کراچی، 3 تا 4 دسمبر 2006

عام طور پر کراچی میں موسمِ سرما خشک گزرتا ہے یا چند ایک سال کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے