Home / تازہ ترین موسمی صورتحال (page 123)

تازہ ترین موسمی صورتحال

3 جون 2022: آج گرمی میں بتدریج اضافہ ہوا تاہم درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہے۔ آج کے درست درجہ حرارت جانیں

مئی کے تیسرے ہفتے سے جاری معمول سے 3 سے 6 ڈگری ٹھنڈے درجہ حرارت میں آج سے نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم درجہ حرارت معمول کے آس پاس ہیں۔ آنے والے دنوں میں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدّت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ آج …

Read More »

موسم کا حال نے سندھ میں دو سالوں میں اپنا دوسرا موسمی سٹیشن نصب کر لیا۔ سیتا روڈ، ضلع دادو کے مکینوں کو مبارکباد

انتہائی خوشی کے ساتھ موسم کا حال اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ سندھ کے ضلع دادو کے چھوٹے سے قصبے سیتا کے پاس اب اپنا ذاتی موسمی سٹیشن لگ گیا ہے۔ جناب غلام محمد کا شکریہ، جنہوں نے ہمارے موسمیاتی سٹیشنوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں …

Read More »

سابقہ فاٹا میں جون میں بھی ٹھنڈ کے ڈیرے! پاراچنار اور دیر میں جون میں ٹھنڈ کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے

سابقہ فاٹا اور دیر سمیت شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے گزشتہ 10 دنوں سے غیر معمولی ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک ٹھنڈے چل رہے ہیں۔ حالانکہ سال کے اس وقت کے دوران گرمی عام طور عروج پر ہوتی …

Read More »

بلوچستان: جون آ گیا پر گرمی نہ آ سکی! ٹھنڈ کے ڈیرے برقرار رہے۔ درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گر گیا

زیارت، بلوچستان: سال کے گرم ترین حصّے میں بھی وادیِ زیارت سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات گزشتہ ایک ہفتے سے سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری تک ٹھنڈے چل رہے ہیں۔ یہ تصاویر آج صبح زیارت سے موصول ہوئی ہیں جہاں …

Read More »

ماہانہ پیشگوئی (جون 2022): 20 جون سے پری مون سون کا آغاز! ملک کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہینگے۔

ماہانہ پیشگوئی (جون 2022): ملک کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہینگے۔ 20 جون کے آس پاس شمالی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع۔ جدید موسمیاتی ماڈل ریپڈ …

Read More »

موسم کا حال نے WMO کے معیار کے مطابق اپنی پہلی موسمی آبزرویٹری نصب کر لی ہے

اسلام آباد زون 5: ویدر بسٹرز پاکستان اور موسم کا حال نے پاکستان میں پہلا پرائیویٹ موسمی سٹیشن نصب کیا ہے، جو کہ موسمیاتی آبزرویٹری کی طرح موسم کا ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زمین کی سطح سے 1.9 میٹر اوپر نصب، یہ معیاری تنصیب WMO کے حوالے …

Read More »

24 مئی 2022: آج بہار کے طرز پر موسم خوشگوار رہا۔ آج کے درست درجہ حرارت جانیں

آج درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری ٹھنڈے رہے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد وسطی ایشیا سے نسبتاً ٹھنڈی ہواؤں نے جہاں ایک طرف نمی والی ہواؤں کا خاتمہ کیا، وہیں درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی کی۔ بالائی علاقوں میں بالخصوص رات کے درجہ …

Read More »

طوفان پر رپورٹ: گزشتہ دیر رات مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرد اور گرج چمک کے طاقتور طوفان خطّے میں تشکیل پاۓ جن سے زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار لاہور ہوائی اڈّے پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی

طوفان پر رپورٹ: گزشتہ دیر رات مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرد اور گرج چمک کے طاقتور طوفان خطّے میں تشکیل پاۓ جن سے زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار لاہور ہوائی اڈّے پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں بحریہ فیز 8 میں نصب ہمارے …

Read More »

23 مئی 2022: درجہ حرارت میں نمایاں کمی۔ پہاڑی مقامات پر بارش ہوتی رہیگی۔ آج کے درست درجہ حرارت جانیں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتنا طاقتور تھا کہ پورے ملک میں وسطی ایشیا سے خشک اور نسبتاً سرد ہوائیں پاکستان میں داخل ہوئیں، جس کے سبب ہوا میں نمی میں بتدریج کمی ہوئی اور موسم خشک ہو گیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری …

Read More »

20 مئی 2022: درجہ حرارت میں نمایاں کمی۔ مزید بارش کا امکان۔ آج کے درست درجہ حرارت جانیں

پری مون سون دستک دے رہا ہے۔ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں لاہور اور گوجرانوالہ سمیت شمالی پنجاب، خیبر پختونخواہ میں مزید بارش جبکہ جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں گرد کے طاقتور طوفان اور بارش کی توقع ہے۔ آج اپنے شہر کے درست درجہ حرارت اور اگلے 24 …

Read More »