Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 2 مارچ 2026 : درجۂ حرارت میں اضافہ اور متوقع بارشیں — فصلوں اور باغات کے تحفظ کے لئے ضروری زرعی مشورے

2 مارچ 2026 : درجۂ حرارت میں اضافہ اور متوقع بارشیں — فصلوں اور باغات کے تحفظ کے لئے ضروری زرعی مشورے

مارچ کے پہلے 9 دن درجہ حرارت میں اضافہ پھر بارش، کسانوں کو مندرجہ ذیل رہنمائی ہدایات دی جاتی ہے۔
1. گندم میں بوٹ/بال نکلنے کا مرحلہ ہے تو ہلکی آبپاشی کریں تاکہ گرمی کے اثرات کم ہوں۔
2. رسٹ (سرخ کنگی) کے حملے کا معائنہ کریں، نمی اور معتدل درجہ حرارت بیماری کو بڑھا سکتے ہیں۔
3. نائٹروجن کی آخری قسط اگر باقی ہو تو بارش سے پہلے مکمل کریں۔
4. نئی پنیری کو صبح یا شام پانی دیں۔ ملچنگ کا استعمال کریں تاکہ نمی برقرار رہے۔
5. بائیو اسٹیمولنٹ اور مائیکرو نیوٹرنٹس کا ہلکا سپرے کریں۔
6. باغات کے لئے پھول آنے کے مرحلے میں تیز بارش نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بوران اور زنک کا سپرے بارش سے پہلے کریں۔
7. بارش کے بعد فنگس کش سپرے کریں تاکہ پھول اور ننھے پھل محفوظ رہیں۔
8. باغ میں نکاسی آب کا نظام فعال رکھیں۔

کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر ۔۔۔ محکمہ زراعت کے سنگ

ڈاکٹر جان محمد
ڈسٹرک ڈاریکٹر ایگریکلچر
محکمہ زراعت (توسیع) ضلع کرک

 

About amnausmani

Check Also

19 اپریل 2026 : تربت 40 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا اور کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے