مارچ 2026 کی ماہانہ پیشگوئی:
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش/برفباری کا امکان۔
پاکستان کے انتہائی شمالی اور مغربی علاقوں بشمول بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے قدرے زیادہ بارش/ برف باری کی توقع۔
مارچ کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر اور ہوا خشک رہنے کا امکان۔
مجموعی طور پر معمول سے زیادہ درجہ حرارت متوقع۔
شدید موسمی صورتحال (آسمانی بجلی / ژالہ باری / آندھی) کا اس مہینے کچھ علاقوں میں امکان۔
دنیا کے جدید ترین ادائیگی پر مبنی موسمی ماڈل (ECMWF) کی مدد سے موسم کا حال کے ایڈمن نے مارچ 2026 کے لیے یہ ماہانہ پیشگوئی تیار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ اس ماہ 5 سے 7 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ایک طاقتور سلسلہ تقریباً 9 سے 11 مارچ کے دوران ملک کے بالائی، مغربی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا میں 8500 فٹ اور کشمیر میں 10000 فٹ سے بلندی والے علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔اس دوران میدانی علاقوں میں گرج چمک کے طوفان اور گرد آلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح مغربی ہواؤں کے دو مزید طاقتور سلسلے مارچ کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں ملک کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ پہلے دس روز کے مقابلے ،آخری 10 دنوں میں بلوچستان کے جنوبی علاقوں اور سندھ میں بارشوں کے امکانات زیادہ ہیں۔

⦿ درجہ حرارت: مجموعی طور پر ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پہلے ہفتے میں 3 سے 8 ڈگری بڑھ کر تقریباً 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقے معمول سے زیادہ گرم رہنے کے امکانات ہیں۔
⦿ بارش: بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی / اسلام آباد کے علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں ماہانہ مجموعی بارش تقریباً 50 سے 75 ملی میٹر تک ہوسکتی ہے (نقشہ نمبر 1 اور 2 ملاحظہ کریں)۔ ملک کے جنوبی حصوں بشمول سندھ کے کئی علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں بھی معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم بارش ہونے کا امکان ہے ۔

⦿ موسم کا حال کے مطابق مارچ کے آغاز سے درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہوگا اور 11 سے 31 مارچ کے دوران 4 سے 6 مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی وجہ سے درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔
⦿ شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، اور پنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں تیز آندھی، شدید گرج چمک کے طوفان کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

⦿ مارچ کے آخری 10 دنوں میں بلوچستان کے سطح مرتفع، خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی میدانی علاقوں، ہزارہ، سطح مرتفع پوٹھوہار کے ساتھ ساتھ پنجاب کے وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے دوران آندھی اور گرج چمک والے طوفانوں کے امکانات ہیں۔ خاص طور پر سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن کے ساتھ ڈیرہ غازی خان کے کچھ علاقوں میں ایسے طوفان آسکتے ہیں جبکہ بہاولپور ریجن کے اس دوران زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کرکے جوائن کریں اور پورے مہینے کی پیش گوئی وقت سے پہلے حاصل کریں! مزید اپڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے
Weather Busters Pakistan موسم کا حال