Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (فروری 2026): بارشیں، برفباری معمول سے کم، درجہ حرارت معمول سے قدرے کم متوقع۔ ملک بھر میں مجموعی متوقع صورتحال جانیں

ماہانہ پیشگوئی (فروری 2026): بارشیں، برفباری معمول سے کم، درجہ حرارت معمول سے قدرے کم متوقع۔ ملک بھر میں مجموعی متوقع صورتحال جانیں

ماہانہ پیشگوئی (فروری 2026): بارش اور برفباری معمول سے کم جبکہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا کم متوقع۔سبسکرپشن شدہ Rapid ECMWF ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے فروری 2026 کا یہ ماہانہ آؤٹ لک تیّار کیا ہے۔

تفصیلات:
⦿ فروری 2026 میں مغربی ہواؤں کے 7 سے 10 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ابر آلودگی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

⦿ بارش اور برفباری کی مجموعی صورتحال:
بارش/ برفباری معمول سے کم یا معمول سے خاصی کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ بارش کب ہوگی؟
پہلے 15 دنوں میں مغربی ہواؤں کے 4 سے 5 زیادہ تر خشک سلسلے متوقع ہیں جو کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں کو متاثّر کر سکتے ہیں۔ بالائی خیبر پختونخواہ اور مغربی گلگت بلتستان بالخصوص شمال کے بلند پہاڑی مقامات پر بارش اور برفباری معمول کے آس پاس یا معمول سے تھوڑا کم متوقع ہے۔

⦾ فروری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں بارش/ برفباری کے کم از کم 2 سلسلے متوقع ہیں، بالخصوص ملک کے شمالی اور مغربی علاقے، جن میں خیبر پختونخواہ، بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی اور مغربی بلوچستان شامل ہیں۔ سندھ اور جنوبی پنجاب میں رواں ماہ موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔

⦿ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان میں برفباری کی مقدار معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔ چنانچہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا بلند مقامات پر معمول سے 2 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ درجہ حرارت کی صورتحال کیا رہے گی؟
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے قریب یا معمول سے 2 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔ سابقہ فاٹا، مغربی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بلند مقانات پر درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ ہوا میں نمی کا تناسب اور ہواؤں کی رفتار معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ موسم کا حال کے تجزئے کے مطابق مشرقی/ وسطی پنجاب بشمول لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کے علاقوں میں خاص طور پر سموگ ایک اہم مسئلہ رہ سکتا ہے۔ مغربی ہواؤں کے گزرنے کے بعد دھند بن سکتی ہے کیونکہ بارش کے سبب ہوا میں اتنی نمی پیدا ہو سکے گی کہ وہ ملک کے بالائی علاقوں میں دھند کی شکل میں اثر انداز ہو سکے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں اور اردو پیشگوئی اور اپڈیٹس ہماری ویب سائٹ پر حاصل کریں۔ تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔

About amnausmani

Check Also

12 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے طوفان اور بارش، مالم جبہ میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے