Home / بارش پر رپورٹ / 17 ستمبر 2026 : ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور طوفان بادو باراں، سرگودھا میں 58 ملی میٹر بارش، ملتان میں 89 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ۔

17 ستمبر 2026 : ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور طوفان بادو باراں، سرگودھا میں 58 ملی میٹر بارش، ملتان میں 89 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ۔

 پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اسلام اباد کے مشرقی علاقوں سے ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی، شمالی پنجاب کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی اور حبس میں خاطر خوا کمی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق سرگودھا شہر میں سب سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں 46، نورپور تھل میں 39.2، چکوال اور لاہور شہر میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ملتان ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 89 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور ایئرپورٹ پر 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ ہوئی۔ ملتان میں تیز آندھی کے باعث درخت گرنے کی اطلاعات ملیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ ناران اور بابوسر کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوئی۔ طویل وقفے کے بعد ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی آئی اور موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہوگیا۔ بعض شہری علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
29 بہاولنگر
9.8 بہاولپور ائرپورٹ
8 بہاولپور شہر
31.8 چکوال (بھون)
6 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
5 ڈیرہ غازی خان شہر
2 فیصل آباد
46.4 گوجرنوالا
32 گجرات
28 حافظ آباد
6 اسلام آباد ہوائی اڈہ
18 جہلم
2 جوہر آباد
28 قصور
1 خانیوال
26 خانپور
TR کوٹ ادو
24.3 لاہور ہوائی اڈہ
32.4 لاہور شہر
45.5 منڈی بہاؤالدین
6 منگلا
1.4 ملتان ائر پورٹ
14 ملتان شہر
19 مری
16.8 ناروال
39.2 نور پور تھل
14.2 رحیم یار خان
2 راولپنڈی چکلالہ
10 راولپنڈی کچہری
TR ساہیوال
58.2 سرگودھا شہر
14 شیخوپورہ
23 سیالکوٹ کینٹ
14.8 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
1.2 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
26 برنا لہ
TR بونجی
29 گڑھی دوپٹہ
5.6 گوپس
12 کوٹلی
36.9 مظفر آباد ہوائی اڈہ
21 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بابو سر
2 باچا خان ہوائی اڈہ
21 بالاکوٹ
11 بنوں
11 اپردیر
TR دروش
19 کاکول
20 کالام
17 خار باجوڑ
TR لوئر دیر
7 مالم جبہ
0.2 میر کھانی
2 پاڑاچنار
5 پتن
2 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
2 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1 لاڑکانہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
8 بارکھان
1 خضدار
14 لسبیلہ

ہمارے مقامی و موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اسلام آباد سیکٹر I-10/1 میں 46، تلہ گنگ میں 38، سوان گارڈن اسلام آباد میں 36 اور ایگریکلچر آفس کرک میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 بارش کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے۔ سب سے زیادہ ہوا میانہ تھب (زون 5)، اسلام آباد میں 52 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ مرید، چکوال میں 51 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار نوٹ کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ اسکیم 3 اور بحریہ ٹاؤن فیز 8، اسلام آباد کے ڈی ایچ اے فیز 2 میں ہوا کی رفتار 48 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، جبکہ بسالی گاؤں اور لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی 44 سے 46 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ان تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی گئی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

   

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
4 راولپنڈی: ویسٹریج 1
43 4 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
48 10 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
44 10 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
13 گلشن آباد، راولپنڈی
11 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
48 1 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
52 1 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
48 11 ڈی ایچ اے – 2 اسلام آباد
1 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
46 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
51 19 مرید، چکوال
1 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
29 ایگریکلچر آفس، کرک
35 پرتہ کلی , مہمند
42 16 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
15 لاہور (کینٹ)
1 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
11 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
44 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
46 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
0.5 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
4 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
3 گلریز فیز 3،( راولپنڈی)
36 سوان گارڈن (اسلام آباد)
4 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
38 تلہ گنگ
21 کھیوڑہ
18 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
47 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

 

About amnausmani

Check Also

15ستمبر 2026 : ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14، رفاہ یونیورسٹی میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا  سلسلہ مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے