جنوبی پنجاب کےبعض علاقوں میں تقریباً 2 ماہ کے طویل وقفے کے بعد بارش ہوئی، جس سے خشک اور گرم موسم کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بہاولپور شہر میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ بہاولپور ایئرپورٹ پر 20.2 ملی میٹر، ملتان ایئرپورٹ پر 19 ملی میٹر، راجن پور میں 11 ملی میٹر اور کوٹ ادو میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہماری رین گیج کے مطابق راجن پور کے علاقے مٹھن کوٹ میں بھی 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
طویل انتظار کے بعد ہونے والی اس بارش سے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال