Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 15 مئی 2026 : وسطی و جنوبی پنجاب میں خطرناک گرج چمک کے ساتھ ، گرد آلود طوفان، ملتان 111 کلومیٹر ، رحیم یار خان 102 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی سے املاک کو نقصان

15 مئی 2026 : وسطی و جنوبی پنجاب میں خطرناک گرج چمک کے ساتھ ، گرد آلود طوفان، ملتان 111 کلومیٹر ، رحیم یار خان 102 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی سے املاک کو نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر وقفے وقفے سے گرج چمک کے طوفان، تیز آندھی، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ دوسرے روز  بھی  جاری رہا۔ خصوصاً جنوبی پنجاب میں شدید گرد آلود  آندھیوں اور گرج چمک نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیئے جبکہ مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ 🌩️🌪️

ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے بلال فارمز میں 102 کلومیٹر فی گھنٹہ تک طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ تک شدید جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ بہاولپور ائیرپورٹ اور لاہور ائیرپورٹ پر بھی 59 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہوائیں چلیں۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود آندھی کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ 💨⚡

شدید آندھی اور گرج چمک کے باعث ملتان، رحیم یار خان، بھکر، فیصل آباد، چنیوٹ،  بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں متعدد درخت، دیواریں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ 🚨🌾

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں فورٹ منرو میں 34 ملی میٹر، جہلم میں 13، ڈیرہ غازی خان شہر میں 10، لاہور شہر میں 8 جبکہ فیصل آباد میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں کاکول میں 15، بالاکوٹ اور پتن میں 8، اپر دیر میں 6 جبکہ پاڑاچنار میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر میں راولاکوٹ میں 9، کوٹلی میں 5 جبکہ مظفرآباد ائیرپورٹ پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 🌧️⛰️

محکمہ موسمیات  کے مطابق  ملک کے مختلف علاقوں میں کتنی بارش اور آندھی ریکارڈ ہوئی ، تفصیلات جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
102 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
12 تلہ گنگ
3.8 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
2 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
3 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
59 بہاولپور ائرپورٹ
2 بہاولپور شہر
1 بھکر
34 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
10 ڈیرہ غازی خان شہر
6 فیصل آباد
2 گوجرنوالا
1 گجرات
4 حافظ آباد
4 جھنگ
13 جہلم
1 جوہر آباد
TR کروڑ(لیہ)
2 قصور
TR خانیوال
1 کوٹ ادو
59 2 لاہور ہوائی اڈہ
8 لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
4 منگلا
111 TR ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شہر
1 مری
1 ناروال
4 نور پور تھل
TR سرگودھا شہر
1 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 بندی عباس پور
4 چھاتر کلاس
1 ہجیرہ
5 کوٹلی
4 مظفر آباد ہوائی اڈہ
3 مظفر آباد شہر
9 راولا کوٹ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 بالاکوٹ
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
2 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
6 اپردیر
15 کاکول
1 کالام
TR میر کھانی
3 پاڑاچنار
8 پتن
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 بارکھان

 

About amnausmani

Check Also

9 مئی 2026 : سندھ و جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ، نوابشاہ کا درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ۔

ہفتہ 9 مئی 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.8 34.4 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے