Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 14 مئی 2026 : لاہور میں85 کلو میٹر کی تیز آندھی کے ساتھ 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ، جنوبی پنجاب میں گرد آلود آندھی، خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ ،جانی و مالی نقصان کی اطلاعات

14 مئی 2026 : لاہور میں85 کلو میٹر کی تیز آندھی کے ساتھ 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ، جنوبی پنجاب میں گرد آلود آندھی، خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ ،جانی و مالی نقصان کی اطلاعات

ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کے طوفان، تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں شدید ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی پنجاب میں  گرد آلود آندھیوں نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا۔ 🌧️⚡

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ پر 52 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، جبکہ لاہور شہر میں 42 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، نارووال، رحیم یار خان، روجھان اور راجن پور کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہوائیں چلیں جبکہ رحیم یار خان کے بلال فارمز میں 87 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جاتی، سجاول میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔ 🌬️💨

 پنجاب خصوصاً  لاہور  رحیم یار خان، روجھان، راجن پور اور گردونواح میں شدید گرد آلود آندھی کے باعث متعدد سولر پینلز، درخت، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ان حادثات کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا جبکہ چند افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ 🚨🌳

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔استور ، داسو،  اپر دیر، پاڑاچنار، پتن اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں شدید ژالہ باری ، اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ⛈️🧊

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں بگروٹ میں 8 جبکہ گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا۔ 🌦️⛰️

ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار اور محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
39 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
2 لاہور (کینٹ)
5 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
43 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
87 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
4 رحیم یار خان ( شہر )
75 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 كنڈيارو، نوشہروفیروز
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR اسلام آباد شہر
85 52 لاہور ہوائی اڈہ
42 لاہور شہر
5 ناروال
TR شیخوپورہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 استور
8 بگروٹ
TR چلاس
4 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
TR ہنزہ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 اپردیر
1 مامد گٹ
3 پاڑاچنار
1 پتن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
3 جیکب آباد

 

About amnausmani

Check Also

11 مئی 2026 : گرج چمک کے ساتھ پنجاب و خیبر پختونخوا میں شدید طوفان بادوباراں، میانوالی میں 120، صوابی 105 اور طورخم پر 100کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق ملک کو ایک طاقتور مغربی سلسلے نے متاثر کیا،جس کےباعث ملک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے