Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 10 مئی 2026 : سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی برقرار، دادو میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

10 مئی 2026 : سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی برقرار، دادو میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی شدت برقرار رہی، جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں موسم انتہائی گرم اور خشک ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت سندھ کے شہر دادو میں 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ نوابشاہ میں 46، پڈعیدن میں 45 اور روہڑی میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ گیا۔ موئن جو دڑو، سکھر اور جیکب آباد میں بھی شدید گرمی برقرار رہی جہاں درجہ حرارت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا۔ 🔥🥵

کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً بہتر رہا، تاہم حبس کی شدت برقرار رہی۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا  ، مگر گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ 🌊🌡️

پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بھی شدید گرمی دیکھنے میں آئی۔ بہاولپور میں 44.3، خانپور میں 42.1، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں 41.5 جبکہ ملتان میں 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ ☀️

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی، جہاں ڈی آئی خان میں 39.5 جبکہ بنوں میں 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں جیسے کالام، مالم جبہ، پاراچنار، استور اور راولاکوٹ میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہا۔ ⛰️❄️

بلوچستان میں سبّی میں 43.5، تربت میں 43، دالبندین میں 42.5 جبکہ نوکنڈی میں 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔ 🌤️

ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درست درجہ حرارت ذیل کی فہرست میں ملاحظہ کیجیے۔

اتوار10 مئی 2026
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
27.0 34.7 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
27.0 34.0 کراچی (شارع فیصل)
26.0 33.5 کراچی (ماڑی پور)
24.8 40.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 41.0 حیدرآباد (شہر)
23.5 39.5 ٹنڈو جام
23.5 40.2 میرپور خاص
25.0 46.0 نوابشاہ
26.0 45.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
25.5 44.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
27.0 44.5 روہڑی
27.0 43.5 جیکب آباد
25.5 43.5 لاڑکانہ
24.0 44.0 موئنجو دڑو
27.0 46.5 دادو
25.0 39.5 بدین
26.0 37.0 ٹھٹّھہ
24.5 42.5 چھور (عمرکوٹ)
25.0 43.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
20.5 35.0 اسلام آباد (شہر)
20.7 35.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
23.7 35.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
راولپنڈی (ویسٹریج)
بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
12.0 21.5 مری
20.5 35.5 چکوال (بھون)
19.8 38.7 اٹک
پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
23.8 36.3 سیالکوٹ (شہر)
سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
22.2 36.3 جہلم
24.7 37.8 لاہور (ائیرپورٹ)
25.6 38.2 لاہور (شہر)
24.0 38.2 گوجرانوالہ
23.7 38.5 منڈی بہاؤالدّین
23.8 38.5 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
25.0 38.5 جھنگ
24.5 39.0 سرگودھا (ائیربیس)
24.5 39.4 جوہرآباد
24.5 40.0 نورپورتھل
26.0 41.5 ڈی جی خان
24.5 40.2 ساہیوال
25.7 41.2 ملتان (ائیرپورٹ)
24.8 41.5 بہاولنگر
26.2 44.3 بہاولپور (شہر)
25.3 42.1 خانپور (رحیم یار خان)
ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
25.0 35.0 پشاور (ائیرپورٹ)
22.0 34.5 پشاور (گالف کلب)
پرتہ کلی (ضلع مہمند)
25.0 39.5 ڈی آئی خان (شہر)
24.0 36.5 بنّوں
16.0 29.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
18.5 31.5 بالاکوٹ
17.0 32.0 سیدو شریف (مینگورہ)
12.2 31.0 چترال
16.4 32.8 دروش
12.5 29.5 دیر
11.5 24.0 پاراچنار
10.5 24.0 کالام
10.0 19.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
12 35.5 گلگت
11 29.5 گوپس
7.4 27.1 سکردو
8 22 استور
بابوسر
18.5 32.6 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
19.8 33.5 مظفّرآباد (شہر)
17.8 32.5 گڑھی دوپٹّہ
21 31.9 کوٹلی
12 25.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
19.5 35.0 کوئٹہ (سمنگلی)
20.5 34.5 کوئٹہ (بریوری)
15.0 33.0 قلّات
19.0 38.0 بارکھان
18.5 39.0 خضدار
21.5 40.0 پنجگور
27.5 43.5 سبّی
23.5 39.5 بیلا (لسبیلہ)
26.0 42.5 دالبندین
28.0 41.5 نوکنڈی
26.0 32.5 گوادر
26.0 33.5 پسنی
25.0 33.0 اورماڑا
25.5 33.5 جیوانی
26.0 43.0 تربت
16.0 36 ژوب
10.0 26.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

شدید گرد آلود آندھی اور گرج چمک کی انتباہ! بالائی علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان!

پیشگوئی: ◙ کب ہو گا؟ 10 مئی شام 6 بجے سے 14 مئی رات 9 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے