Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 19 مئی 2026 : خیبر پختونخوا،کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں تیز آندھی ، جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات

19 مئی 2026 : خیبر پختونخوا،کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں تیز آندھی ، جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات

گزشتہ شب  ملک کے بالائی ومغربی علاقوں کو ایک مغربی سلسلے نے متاثر کیا۔ جس سے خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، خیبر پختونخوا میں آندھی کے باعث املاک کو نقصانات بھی رپورٹ ہوئے، خطہ پوٹھوہار و پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ گرد آلود آندھی چلی، جس کی وجہ سے وقتی طور پر گرمی میں کمی واقع ہوئی۔

ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز کے مطابق راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز جھکڑ ریکارڈ ہوئے ، مردان کے علاقے ڈھنڈاو میں 46 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی اور وہاں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوابی کے علاقے شیخ جانہ، رازڑ میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی کے ساتھ 1 ملی میٹر بارش رپورٹ ہوئی۔ کئی علاقوں میں درخت گرنے، سائن بورڈ اکھڑنے اور بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہوا کی رفتار و بارش کی مقدار ، ذیل کی فہرست میں دیکھئے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
50 راولپنڈی: ویسٹریج 1
55 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
52 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
55 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
61 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
46 گلشن آباد، راولپنڈی
48 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
41 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
42 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
53 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
57 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
1 پرتہ کلی , مہمند
46 8 ڈھنڈاو (مردان)
55 1 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور شمال مغربی مقامات پر  بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی چلی،جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر 52 کلومیٹر فی گھنٹہ اور  پشاور شہر میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا  کے چھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ ا

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں  پر بارش کے اعداد و شمار ،  استور میں 14 ملی میٹر، چلاس میں 12 ملی میٹر اور ڈولیان وادی نیلم میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں کالام میں 12 ملی میٹر، چترال میں 11.4 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ، رپورٹ ہوئی۔ مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث درخت اکھڑ گئے، دیواریں گر گئیں جبکہ مکانات کی چھتیں اور سائن بورڈ گرنے سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
46 اسلام آباد شہر
70 اسلام آباد ہوائی اڈہ
52 ملتان ائر پورٹ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
14 استور
5 بگروٹ
5 برارکوٹ
8 بونجی
3 چھاتر کلاس
12 چلاس
12 ڈولیان( وادی نیلم )
1 گڑھی دوپٹہ
5 گلگت
7 گوپس
7 ہنزہ
TR سکردو
2 ٹندالی
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخوا
7 بالاکوٹ
11.4 چترال
1 اپردیر
2 دروش
1 غلنئی
4 کاکول
12 کالام
7 خار باجوڑ
1 لنڈی کوتل
1 لوئر دیر
8 مالم جبہ
5 مامد گٹ
3 مہمند ڈیم
1 میر کھانی
1 پاڑاچنار
2 پشت باجوڑ
5 پتن
37 TR پشاور ہوائی اڈہ
55 TR پشاور شہر
7 سیدو شریف
4 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

12 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے طوفان اور بارش، مالم جبہ میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے