Home / بارش پر رپورٹ / بارش پر رپورٹ: 3 روز سے جاری بارشوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں شدید نقصانات، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،تفصیلات جانئیے

بارش پر رپورٹ: 3 روز سے جاری بارشوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں شدید نقصانات، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،تفصیلات جانئیے

گزشتہ 3 روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ خیبر پختونخواہ اور چلوچستان میں 3 روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سڑکوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا۔ کوئٹہ تا زیارت کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، 251 گھر مکمل تباہ ہو گئے، 1015 کو جزوی نقصان پہنچا، نوشکی میں کئی جانور سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ ملک کے بالائی پہاڑی مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروی ہو گیا ہے۔دروش ،شاردہ ،وادئ نیلم کے مختف علاقوں سے برف باری کی اطلاعات موصؐول ہوئی ہیں۔

۔

جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کالام میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں کتنی بارش ہوئی تفصیلات ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
17.8 اٹک
15.5 بھکر
1 فیصل آباد
3 گوجرنوالا
7 گجرات
2 حافظ آباد
9 اسلام آباد شہر
7 اسلام آٓباد ائر پورٹ
10 اسلام آباد گولڑہ
1 اسلام آباد سید پور
1 جھنگ
4.1 جہلم
9.4 جوہر آباد
12 کامرہ ائر بیس
8 منڈی بہاوالدین
17 میانوالی ائر بیس
24 مری
11 نور پور تھل
10 راولپنڈی چکلالہ
7 راولپنڈی کچہری
7 راولپنڈی شمس آباد
17 سرگودھا ائر بیس
10 سرگودھا شہر
TR سیالکوٹ ائر پورٹ
1 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
18.6 استور
TR بونجی
1.4 چھاتر کلاس
21 گڑھی دوپٹہ
0.3 گلگت
1 گوپس
18 کوٹلی
17.8 مظفر آباد ائر پورٹ
17 مظفر آٓباد شہر
26 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
14 باچا خان ائر پورٹ
24 بالاکوٹ
6.4 بنوں
16 چیراٹ
12 چترال
TR ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
7 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
31.5 اپردیر
13.4 دروش
33 کاکول
36 کالام
9 کوہاٹ ائر بیس
26 لوئر دیر
31 مالم جبہ
12 میر کاخانی
12 پاراچنار
29 پٹن
12 پشاور ائر بیس
10 پشاور شہر
15 رسالپور
24 سیدو شریف
12.2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
8 قلات
2 کوئٹہ سمنگلی
1 کوئٹہ شاہ ماندہ
TR ژوب

 

About amnausmani

Check Also

14 مئی 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت مئی کے معمول کے مطابق۔ مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ مغربی سلسلے کے گزرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے