Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسم بہار 2024 ۔ پیشگوئی ،معمول سے زیادہ بارشیں

موسم بہار 2024 ۔ پیشگوئی ،معمول سے زیادہ بارشیں

موسم بہار 2024 طائرانہ نظر(پیشگوئی) :  خوشخبری ! معمول سے زیادہ بارش / معمول سے زیادہ برف باری ۔ معمول سے کم درجہ حرارت متوقع !

دستیاب سبسکرپشن پر مبنی موسم کا جدید ترین ماڈل (ECMWF) استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹرز پاکستان موسم کا حال کے منتظم نے 2024 کی موسم بہار کی پیشن گوئی تیار کی ہے۔

تفصیلات:

⦿ موسم بہار وقت پر شروع ہوا ہے  (10 فروری)  درجہ حرارت معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے نیچے  رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے قریب ہونگے۔

⦿ بارش والے (بارانی) علاقوں کے لیے اچھی خبر کیونکہ بالآخر بالائی پاکستان بشمول آزاد کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں خشک سالی ختم ہو جائے گی۔ فروری کے دوران معمول سے کم درجہ حرارت  کی صورتحال برقرار رہے گی۔

⦿ مارچ میں موسمی صورتحال : پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ / یا بہت زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہیں گے ۔ یکے بعد دیگرے مغربی ہواوں کے سلسلوں کے ساتھ ہوا کے کم دباو کے نظام کے ملاپ کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ  بادل، نمی اور ہوا کی معمول کی زیادہ رفتار رہے گی۔ اس مہینے اور ممکنہ طور پر پورے ہی مہینے میں طوفانی ہواوں کے چلنے کے ساتھ گرج چمک شدید ژالہ باری اور بارش ہونے کی توقع ہے۔

⦿ 80% توقع ہے کہ خطہ پوٹھوہار، آزاد کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ، اور گلگت بلتستان میں موسم بہار میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں۔ خاص طور پر راولپنڈی/ اسلام آباد، مظفرآباد، ہزارہ، مالاکنڈ، کوٹلی اور میرپور کے علاقوں میں یہ سلسلے زیادہ اثر انداز ہوں گے۔ گوجرانوالہ، لاہور اور پشاور ڈویژن میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس موسم کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ ، پنجاب اور جنوبی کشمیر میں تیز آندھی کا بھی امکان ہے۔

⦿ قوی امکان ہے کہ شمال مشرقی پنجاب (لاہور، سیالکوٹ) شمالی بلوچستان (بشمول  کوئٹہ)، وسطی  خیبر پختونخواہ کے علاقوں جیسے بنوں اور سرگودھا ڈویژن سمیت پنجاب میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں ۔ مشرقی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے اور مجموعی طور پر اس موسم بہار میں زیادہ تر درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا کم رہیں گے۔

⦾ ہمارےفیس بک  پیج کو لائک کرکے اس میں شامل ہوں اور اس پیشگوئی کے حقیقت میں ہونے سے پہلے پورے موسم کی پیشن گوئی حاصل کریں! مزید معلومات کے لیے ہمارے فیس بک  پیج کواکثر دیکھتے کرتے رہیں!

 

About amnausmani

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے