Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / دسمبر 2023 کا ماہانہ تجزیہ۔۔پیشگوئی

دسمبر 2023 کا ماہانہ تجزیہ۔۔پیشگوئی

دسمبر 2023پیشگوئی: ملک بھر میں بارشیں / معمول سے کم درجہ حرارت متوقع !
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹرز پاکستان موسم کا حال کے منتظم نے دسمبر 2023 کا عمیق جائزہ  لے کر پیشگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ 5 سے 7 مغربی ہواوں کے سلسلے ملک کو متاثر کریں گے ۔ پہلے 2سے3 سلسلے کمزور ہوں گے یا زیادہ تر خشک ہوں گے۔اس کے بعد آنے والے سلسلوں کی وجہ سے معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ جس  سے دسمبر 2023 پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ سرد رہے گا، معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔


⦿ مہینے کی پہلے 15 دن زیادہ تر خشک اور دھوپ/ جزوی طور پر ابر آلود رہیں گے۔ جس کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار رہے گی۔ کیونکہ معمول سےکم ہوائیں چل رہی ہیں۔

تاہم، دسمبر کے آخری 2 ہفتوں میں معمول سے زیادہ اچھی بارشیں اور برف باری ہونے کی توقع ہے! اس کے بعد ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔


⦿ملک بھر میں مجموعی طور پر بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ پاکستان کے انتہائی شمالی مقامات۔کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بلند پہاڑی مقامات پر دسمبر کے دوران معمول سے بہت زیادہ  برفباری ہونے کی بھی توقع ہے ۔

⦿ گزشتہ 5 سالوں کی طرح اس سال بھی دسمبر میں دن کے اوقات میں معمول سے کم درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے ۔
کیونکہ یکے بعد دیگرے آنے والے مغربی سلسلے پہلے ہفتے اور پھر دوسرے ہفتے ملک کو متاثر کرنے سے درجہ حرارت معمول سے کم ہو جائے گا! جس کی وجہ سے، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور جنوب مشرقی بلوچستان میں اوسط سے کم درجہ حرارت ( 1 سے 3 درجہ ڈگری سینٹی گریڈ) متوقع ہے،
جبکہ خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر گلگت بلتستان میں اوسط سے بہت کم درجہ حرارت (3سے6 ڈگری سینٹی گریڈ) متوقع ہے۔


⦿ مسلسل مغربی ہواوں کی آمد کی وجہ سے  فضائی آلودگی کا معیارنومبر سے بہتر رہے گا ۔جس کی ہم نگرانی کرتے رہیں گے اور بروقت ہوا کے معیار کے متعلق آگاہ کیا جاتارہے گا لاہور،  گوجرانوالہ،  ملتان،  پشاور اور  فیصل آباد کے علاقوں کے رہنے والوں  کو  گھر سے نکلتے ہوئے  ماسک پہننا چاہیے۔ گھروں کے اندر ایئر پیوریفائر/کنڈیشنر آلودگی پیدا کرنے والے مادوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔


⦿ #دسمبر میں ہوا کی رفتار معمول سے قدرے زیادہ رہے گی اگرچہ تیز ہواوں کا امکان نہیں ہے۔ دسمبر میں ہوا میں نمی کا تناسب  بھی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کرکے اس میں شامل ہوں اور اس کے حقیقت میں ہونے سے پہلے پورے مہینے کی پیشن گوئی حاصل کریں! مزید معلومات کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!

About amnausmani

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے