Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر بلوچستان سے خیبر پختونخواہ تک کئی مقامات پر بارش اور 6000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اگلے 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر بلوچستان سے خیبر پختونخواہ تک کئی مقامات پر بارش اور 6000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پیشگوئی (اگلے 3 دن): اچھی خبر! بلوچستان کے کئی

علاقوں میں اس وقت موسمِ سرما کی پہلی بارش جاری

ہے جو کہ بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں

بھی ہو سکتی ہے۔

🌧️ بلوچستان کے تقریباً تمام علاقوں میں بارش ہوئی

ہے، جو کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، تربت،

خضدار، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں جاری رہ سکتی

ہے۔ اس دوران لسبیلہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے

جبکہ سندھ کے شمال مغربی اور شمالی علاقوں بشمول

سکّھر، خیرپور، لاڑکانہ، دادو اور نوشہرو فیروز کے

اضلاع میں مطلع ابر آلود اور ساتھ بوندا باندی کی توقع

ہے۔

🌧️ پاکستان کے وسطی علاقوں میں ہلکی سے معتدل

جھڑی والی بارش ہو سکتی ہے جو کہ پنجاب میں ملتان

سے راولپنڈی/ اسلام آباد (بشمول لاہور) جبکہ خیبر

پختونخواہ میں ڈی آئی خان سے ایبٹ آباد (بشمول

پشاور) متاثّر کر سکتی ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں میں موسم

کا حال کے مطابق مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کیساتھ

ساتھ درج بالا مقامات پر 1 سے 5 ملی میٹر تک بارش ہو

سکتی ہے۔ اس دوران ہوا کے معیار میں بہتری کی امّید

ہے۔

🌨️ آج سے 30 دسمبر تک آزاد کشمیر اور خیبر

پختونخواہ کے پہاڑی مقامات پر 5 سے 10 ملی میٹر

بارش جبکہ 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کا

امکان ہے۔ اس دوران وادیِ کاغان میں 8000 فٹ سے

بلند مقامات پر 3 سے 6 انچ برفباری جبکہ کالام اور مالم

جبّہ میں 2 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔ کہیں بھی تیز

بارش یا شدید برفباری کا امکان نہیں۔ تاہم اس دوران

گلگت بلتستان میں خاطر خواہ کوئی بارش یا برفباری کا

امکان نہیں۔ 30 دسمبر تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے