Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2022): معمول سے انتہائی کم بارش اور برفباری کا امکان۔ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہینگے

ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2022): معمول سے انتہائی کم بارش اور برفباری کا امکان۔ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہینگے

ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2022): معمول سے انتہائی کم

بارش اور برفباری کا امکان۔ درجہ حرارت معمول کے

مطابق رہینگے۔

تفصیلات: 

⚫ رواں سال بھی موسمِ سرما کا آغاز معمول سے 2

سے 3 ہفتے قبل، یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے سے ہی ہو

گیا تھا۔

جدید ترین موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف

کی مدد سے موسم کا حال نے دسمبر 2022 کی یہ ماہانہ

پیشگوئی تیّار کی ہے۔

⚫ خلاصہ:

ملک کے زیادہ تر حصّوں میں اگلے چند ہفتوں تک خشک

موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔ مستحکم موسمی

صورتحال کے سبب ہوا کا معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم جبکہ کم

سے کم درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کی توقع

ہے۔

⚫ پورے مہینے موسم سرد سے انتہائی سرد رہیگا۔ آنے

والے دنوں میں مغربی ہواؤں کے 3 سے 4 سلسلے

پاکستان کو متاثّر کر سکتے۔ چنانچہ سندھ، پنجاب اور

خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ

حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک کم

رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ،

بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت 1

سے 4 ڈگری تک کم رہنے کی توقع ہے۔ رواں ماہ سردی

کی کوئی شدید لہر متوقع نہیں تاہم مستقل طرز پر سرد

درجہ حرارت جاری رہینگے۔

⦿ مجموعی طور پر بارش اور برفباری معمول سے کم

سے انتہائی کم رہیگی۔ خیبر پختونخواہ کے انتہائی

شمالی علاقوں (بشمول چترال)، شمالی کشمیر (وادیِ

نیلم) اور مغربی گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری

معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم متوقع ہے۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب اور جنوبی خیبر

پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں دسمبر مکمّل خشک

گزرنے کا امکان ہے۔

⦿ پنجاب (بالخصوص شمال مشرقی حصّے)، خیبر

پختونخواہ اور سندھ میں سموگ کی شدّت خطرناک حد

تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ہم ہوا کے معیار کی نگرانی

کرتے رہینگے اور بہتری یا نمایاں بگاڑ کی صورت میں آپ

کو آگاہ کرتے رہینگے۔

سموگ کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد،

ساہیوال، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والی

حسّاس آبادی سے گزارش کی جاتی ہے کہ ماسک لازمی

پہنیں۔ گھروں میں ایئر پیورفائرز یا کنڈیشنرز کا

استعمال کریں تاکہ آلودہ مواد اکٹّھا نہ ہو۔

⦿ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں ہوا میں نمی کا تناسب

معمول سے کم رہیگا۔ زیادہ تر خشک اور سرد ہوائیں

چلینگی۔

⦿ ہوا کی رفتار بڑے پیمانے پر معمول سے کم رہیگی۔

ملک میں کہیں بھی تیز ہوائیں / آندھی چلنے کا امکان

نہیں۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں

اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی

حاصل کریں۔ اردو میں موسمی اپڈیٹس سے باخبر رہنے

کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے