Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مزید بارش، برفباری معمول سے زیادہ سردی کا امکان۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی ملاحظہ کریں

پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مزید بارش، برفباری معمول سے زیادہ سردی کا امکان۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی ملاحظہ کریں

پیشگوئی (اگلے 7 دن): پاکستان بھر میں مزید بارش،

برفباری اور سرد موسم متوقع! تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ

باری کی توقع۔

⦿ اطلاق؟

12 نومبر صبح 8 بجے سے 20 نومبر رات 11 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

ہلکی سے معتدل بارش اور برفباری کا امکان۔ ہفتے سے

منگل کی صبح سویرے کے درمیان سرد، ابر آلود موسم

اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ باقی کا اگلا ہفتہ نومبر کے

معمول سے سرد گزرنے کا امکان ہے۔

موسمی تجزیہ:

مغربی ہواؤں کا ایک برق رفتار سلسلہ آج (ہفتے) رات

سے پاکستان کے بالائی نصف حصّے اور مغربی علاقوں

میں ابر آلودگی کا سبب بن سکتا ہے۔

تفصیلات:

⦾ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی

علاقے:

خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بالائی علاقوں

بالخصوص خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال،

جہلم، میانوالی)، سرگودھا کے کچھ علاقوں، بھکّر، منڈی

بہاؤالدّین اور ملحقہ اضلاع میں کہیں کہیں طاقتور گرج

چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلکی

سے معتدل شدّت کی ٹھنڈی بارش متوقع ہے۔ درج بالا

علاقوں میں مجموعی طور پر 10 سے 15 ملی میٹر

جبکہ چند ایک مقامات پر 50 ملی میٹر تک بارش ہو

سکتی ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 50 سے 75 کلومیٹر فی

گھنٹہ تک متوقع ہے۔ طاقتور گرج چمک کا امکان ہے۔

پنجاب کے مشرقی علاقوں بشمول لاہور، ساہیوال اور

بہاولپور کے علاقوں میں 5 سے 10 ملی میٹر تک کی

ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

وادیِ پشاور، مردان، صوابی، سابقہ فاٹا کے کم بلندی

مقامات اور ہزارہ میں بھی کہیں کہیں 5 سے 15 ملی

میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے

6 سے 9 ڈگری کم اور ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

تصویر 1 میں بارش کی کُل مقدار دیکھیں جبکہ تصویر

2 میں جانیں کہ اگلے 7 دنوں میں درجہ حرارت معمول

سے کس حد تک سرد رہینگے۔

⦾ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات، کشمیر

اور گلگت بلتستان:

کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ استور سمیت

مغربی گلگت بلتستان اور چترال کے 6000 فٹ سے بلند

مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ مالاکنڈ اور ہزارہ (ایبٹ

آباد) میں مزید 5 سے 15 ملی میٹر بارش جبکہ وادیِ

کاغان میں 3 سے 6 انچ تک مزید برفباری کی توقع ہے۔

اتوار کی رات سے منگل کی صبح کے درمیان گلگت

بلتستان بشمول سکردو میں کہیں کہیں برفباری ہو

سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 9

سے 15 ڈگری ڈگری ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے۔

تصویر 1 میں بارش کی کُل مقدار دیکھیں جبکہ تصویر

2 میں جانیں کہ اگلے 7 دنوں میں درجہ حرارت معمول

سے کس حد تک سرد رہینگے۔

⦾ بلوچستان:

صوبے کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع زیادہ تر یا مکمّل

ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی علاقوں (بشمول

ژوب، کوئٹہ، مستونگ، قلعہ سیف اللّه، کوہلو اور ڈیرہ

بگٹی) اور جنوب مشرقی بلوچستان (بشمول لسبیلہ اور

خضدار) میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک

کیساتھ 2 سے 5 ملی میٹر جبکہ زیادہ سے زیادہ 10 ملی

میٹر تک بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ برفباری کی

سطح 8000 فٹ سے بلند رہیگی۔ شمال مغرب کی سمت

سے 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ٹھنڈی ہوائیں

دن کے وقت چل سکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت معمول سے 7 سے 12 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

تصویر 3 میں بارش کی کُل مقدار دیکھیں جبکہ تصویر

4 میں جانیں کہ اگلے 7 دنوں میں درجہ حرارت معمول

سے کس حد تک سرد رہینگے۔

⦾ سندھ:

زیادہ تر موسم صاف اور گرم رہیگا۔ تاہم سندھ کے

جنوبی اور مغربی حصّوں بشمول دادو، نوشہرو فیروز،

لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر یا کہیں

کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ مجموعی طور

پر ان علاقوں میں 1 سے 2 ملی میٹر اور چند ایک

مقامات پر اس سے زیادہ بارش ہونے کے 20 فیصد

امکانات ہیں۔ تصویر 3 دیکھیں۔


اتوار سے منگل کے درمیان صوبے کے زیادہ تر علاقوں

میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا

امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6

سے 9 ڈگری تک کم رہینگے۔

تصویر 3 میں بارش کی کُل مقدار دیکھیں جبکہ تصویر

4 میں جانیں کہ اگلے 7 دنوں میں درجہ حرارت معمول

سے کس حد تک کم رہینگے۔


کراچی میں بھی کس دوران بوندا باندی ہو سکتی ہے

البتّہ کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے