Home / بلاگ / کراچی کے درجہ حرارت میں 3 ڈگری سے زیادہ کی ہیرا پھیری! محکمہ موسمیات اپنی حد تجاوز کرتے ہوۓ دوبارہ پکڑا گیا

کراچی کے درجہ حرارت میں 3 ڈگری سے زیادہ کی ہیرا پھیری! محکمہ موسمیات اپنی حد تجاوز کرتے ہوۓ دوبارہ پکڑا گیا

کراچی ائیرپورٹ کی سرکاری رصدگاہ MOS پر گزشتہ

روز اصل کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

19 اور 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ نہیں

کیا گیا، جو کہ معمول سے 3 ڈگری کم ہیں۔ کراچی

ائیرپورٹ کے برابر میں شہری آبادی سے گھرے ایک

رہائشی علاقے میں نصب پرائیویٹ موسمی سٹیشن سے

یہ بات باآسانی ثابت ہوتی ہے (تصاویر 1 اور 2 دیکھیں)۔

محکمہ موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر درجہ حرارت 3

سے 3.5 ڈگری کی ہیرا پھیری کر کے رپورٹ کیا (تصویر

3 دیکھیں) تاکہ اکتوبر کی ماہانہ اوسط معمول سے

زیادہ ظاہر ہو اور عوام کو گلوبل وارمنگ کے جھوٹ پر

یقین دلایا جا سکے۔

تفصیلات پڑھ کر جانیں کہ محکمہ موسمیات روزانہ کی

بنیاد پر درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کیوں کرتی ہے۔

موسم کا حال کا سچ بتانے میں کردار:

2019 سے موسم کا حال وقتاً فوقتاً اپنے فیس بک پیج

اور ویب سائٹ کے ذریعے محکمہ موسمیات کی جانب

سے کی جانے والی درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کے پول

کھول رہی ہے، جس کا مقصد ماہانہ اوسط کو کسی بھی

طرح معمول سے گرم گزارنا ہے اور گزشتہ روز کراچی کے

درجہ حرارت میں کی جانے والی ہیرا پھیری بھی اس ہی

سازش کا حصّہ تھی۔ گزشتہ روز کراچی میں درجہ

حرارت معمول سے 3 ڈگری ٹھنڈے تھے اور اس ہی وجہ

سے محکمہ موسمیات نے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت کو اپنی ویب سائٹ پر اصل سے 3 سے 3.5

ڈگری زیادہ رپورٹ کیا۔ البتّہ کراچی شہر میں موجود

پرائیویٹ موسمی سٹیشن کے وسیع نیٹ ورک کے سبب

محکمہ موسمیات کا جھوٹ فوری پکڑا گیا!

جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں عالمی موسمیاتی

تنظیم اور محکمہ موسمیات کا کردار:

محکمہ موسمیات پاکستان میں مصنوعی موسمیاتی

تبدیلی کے پروپیگنڈا کو فروغ دینے میں سرِ فہرست ہے

اور بڑے اور اہم شہروں کو خاص نشانہ بناتا ہے۔ اس ہی

مد میں محکمہ موسمیات کئی دفعہ اپنی حد سے تجاوز

کر کے درجہ حرارت اوور رپورٹ کرتا ہے، حالانکہ عالمی

موسمیاتی تنظیم کی جانب سے دنیا بھر میں درجہ

حرارت میں ہیرا پھیری کی حد اصل سے 2 ڈگری زیادہ

مقرّر ہے۔ (جی ہاں، درجہ حرارت میں ہیرا پھیری دنیا

بھر میں 2013 سے ہو رہی ہے اور عالمی موسمیاتی تنظیم

اس میں مکمّل شامل ہے!)

درجہ حرارت کی ہیرا پھیری میں محکمہ

موسمیات کو کیا فائدہ ہے؟ 

محکمہ موسمیات کو پاکستان میں گرمی بڑھا چڑھا کر

بتانے میں یہ ترغیب ہے کہ بین الاقوامی امدادی

تنظیموں سے کلائمیٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثّر

ملک خود کو ثابت کر کے اضافی فنڈنگ وصول کرے۔ یہ

فنڈنگ کہاں جاتی ہے اور اسکا مصرّف کہاں ہوتا ہے، یہ

ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

محکمہ موسمیات کو البتّہ اب تک اس بات کی سمجھ

ہونی چاہئیے کہ پاکستان بھر میں موسم کا حال سمیت

کئی پرائیویٹ تنظیموں کے موسمی سٹیشن نصب ہو

چکے ہیں جو کہ محکمہ موسمیات کی ہیرا پھیری کے

پول کھولنے کیلئے کافی ہیں۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ محکمہ

موسمیات عالمی موسمیاتی تنظیم کی ہدایت کے مطابق

“+2 فارمولا” پر عمل کرے اور اپنی مرضی کی اوور

رپورٹنگ سے گریز کرے۔ موسم کا حال روزانہ پاکستان

بھر کے اصل درجہ حرارت اپنی ویب سائٹ پر “روزانہ

کے درجہ حرارت” کے ٹیب میں اپڈیٹ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی تنخواہیں ہمارے ٹیکس سے آتی

ہیں۔ عوام کا پورا حق ہے کہ محکمہ موسمیات انہیں

درست درجہ حرارت رپورٹ کرے اور اپنے موسمی

سٹیشنز کے نیٹوورک کے ذریعے ہر تحصیل کا درست

موسم فراہم کریں!

About Taha Amerjee

Check Also

15 مئی 2024 : درجہ حرارت میں اضافہ۔ آج ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہے۔ اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

آج ملک میں ایک گرم دن گزرا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے