Home / بلاگ / سال کے طویل ترین دن پر ٹھنڈ کے ڈیرے۔ جون میں سردی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ موسم کا حال کی خصوصی رپورٹ

سال کے طویل ترین دن پر ٹھنڈ کے ڈیرے۔ جون میں سردی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ موسم کا حال کی خصوصی رپورٹ

سال کا سب سے طویل دن پاکستان میں تاریخی حد تک

سرد ثابت ہوا!

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور اسکے جڑواں شہر

راولپنڈی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری

سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کر سکا (معمول 38.5 ڈگری

ہے)۔ کم سے کم درجہ حرارت اپنے تاریخی ریکارڈ سے

محض 1 ڈگری زیادہ تھا! یہ سب سال کے اس وقت میں

ہوا ہے جب عام طور پر گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے!

مظفّرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری

سینٹی گریڈ جبکہ ایبٹ آباد (کاکول) میں 14 ڈگری

سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کر سکا جہاں جون میں زیادہ

سے زیادہ درجہ حرارت کا معمول 37 ڈگری سینٹی گریڈ

اور 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے!

موسم اس قدر ٹھنڈا تھا کہ موسمِ سرما کی یادیں تازہ

ہو گئیں۔ جون کے کسی گرم دن کی بجاۓ آج کا روز

موسمِ سرما کے آخر یا موسمِ بہار کے آغاز کے دنوں کے

جیسا زیادہ تھا۔ آج خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر

کے زیادہ تر علاقوں میں سارا دن بارش لگی رہی جو کہ

کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ سال کے اس حصّے میں

پری مون سون بارشوں کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں۔

تاہم درجہ حرارت کا اس حد تک سرد ہو جانا کہ سال کے

سب سے طویل دن پر لوگ “ٹھنڈ” سے بچنے کیلئے کمبل

یا لحاف نکال لیں، ایک انتہائی حیران کن بات ہے!

البتّہ موسم کا حال نے اس حوالے سے پیشگوئی کر کو

پہلے سے ہی عوام کو آگاہ کر دیا تھا، جیسا کہ آپ تصویر

3 میں دیکھ سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج

اپنے معمول سے 15 سے 25 ڈگری تک ٹھنڈے تھے۔ کئی

مقامات پر جون میں سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ

ٹوٹ گئے۔

خطّہٰ پوٹھوہار سمیت پاکستان کے شمالی اور شمال

مغربی علاقوں میں جون کی تاریخ میں دن کے وقت

ریکارڈ کئے گئے سرد ترین درجہ حرارت دیکھے گئے۔

مکمّل فہرست بعد میں پوسٹ کی جاۓ گی، تاہم آج کے

چند انتہائی حیران کن موسمی واقعات درج ذیل ہیں:

1) مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول شانگلہ میں برفباری

کی سطح 9000 فٹ تک گر گئی جس کے سبب تاریخ

میں پہلی مرتبہ شانگلہ کے پہاڑوں پر جون کے ماہ میں

برفباری ریکارڈ کی گئی! گلگت بلتستان میں بھی

برفباری کی سطح 8000 فٹ تک آ گری۔

2) پنجاب میں کسی بھی آبزرویٹری پر آج درجہ حرارت

29 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کر سکا۔ مری دن کے

وقت سب سے زیادہ ٹھنڈ تھی جہاں درجہ حرارت

محض 9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسلام آباد شہر میں

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.5 ڈگری جبکہ پنڈی

میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

3) ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ

تک گر گیا! لوگوں کو اپنے ہاتھ سینکنے کیلئے لکڑیاں

جلانا پڑیں۔

4) میرپورخاص کے دیہی علاقوں میں آج دوپہر بگولہ

(tornado) دیکھا گیا جبکہ ژالہ باری کیساتھ تیز بارش

کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

جنوب مشرقی سندھ میں سال کے اس حصّے میں ژالہ

باری کا کوئی تصوّر بھی نہیں کر سکتا!

5) سندھ میں سکّھر 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ،

بلوچستان میں سبّی 33.5 ڈگری کیساتھ اپنے معمول

سے 12 ڈگری ٹھنڈے رہے۔

6) پاراچنار میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک

گر گیا، کالام 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ مہمند

ایجنسی میں پرتے کلی کے مقام پر نصب ہمارے موسمی

سٹیشن پر 9 ملی میٹر بارش ریکرس ہوئی جبکہ درجہ

حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

About Taha Amerjee

Check Also

پیشگوئی: 17 سے 19 مئی 2024 کے درمیان مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے 2 سلسلے متوقع۔ بالائی پاکستان میں آندھی، گرج چمک کیساتھ مزید بارش متوقع! اگلے 5 دنوں تک گرمی کی کوئی لہر اثر انداز کرنے کا امکان نہیں!

پیشگوئی (17 مئی 2024 سے 19 مئی 2024): 1) جمعہ اور اتوار کے درمیان، 2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے