Home / تاریخی موسم / نومبر 2020 میں پاکستان بھر میں ٹھنڈ کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

نومبر 2020 میں پاکستان بھر میں ٹھنڈ کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

نومبر میں ریکارڈ توڑ سردی پر تفصیلی رپورٹ: کئی مقامات پر ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور نومبر کے تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے!

🌡اسلام آباد (سٹی): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت محض 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جس سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! موسمی ڈیٹا سن 1983 میں محفوظ ہونا شروع ہوا۔

🌡سندھ:
🥶 حیدرآباد (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1877 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
نوابشاہ: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1953 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 کراچی (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 15 نومبر 1993 کو 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تقریباً برابر ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1928 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

🌡 پنجاب:
🥶 راولپنڈی (اولڈ ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1945 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 سیالکوٹ (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 2007 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 لاہور (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1949 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 لاہور (سٹی) 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا نومبر کا پرانا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1866 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازی خان: 30 نومبر 2020 کو کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1996 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

 

🌡خیبر پختونخواہ:
🥶 پشاور (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا نومبر کا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1866 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 ڈیرہ اسماعیل خان: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا نومبر کا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1866 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 کاکول (ایبٹ آباد): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا نومبر کا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 بالاکوٹ: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا نومبر کا ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ ہو گیا۔ موسمی ڈیٹا سن 1957 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 کالام: 21 نومبر 2020 کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 30 نومبر 2019 کو نومبر کے تاریخی ٹھنڈے ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو کے منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
23 نومبر 2020 کو کالام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت محض منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 16 نومبر 2019 کو منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 2003 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
🥶 مالم جبّہ: 20 نومبر 2020 کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 28 نومبر 2019 کو نومبر کے تاریخی ٹھنڈے ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو کے منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
23 نومبر 2020 کو مالم جبّہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت محض منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 2003 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔

🌡بلوچستان:
🥶 کوئٹہ (ائیرپورٹ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ برابر ہو گیا، جب 27 نومبر 2019 کو بھی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رریکارڈ کیا گیا تھا۔ موسمی ڈیٹا سن 1944 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 ژوب: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1938 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 بیلہ (لسبیلہ): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 26.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1927 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 پنجگور: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 13.9 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1911 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 خضدار: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1965 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

🌡آزاد کشمیر:
🥶 کوٹلی: 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

🌡گلگت بلتستان:
🥶 استور: 23 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 سکردو: 23 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 بونجی: 23 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 گلگت: 23 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
🥶 گوپس: 30 نومبر کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 30 نومبر 2003 کو ریکارڈ کیا گیا منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی نومبر کے ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمی ڈیٹا سن 1954 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان کے تقریباً تمام علاقوں میں نومبر کے سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 

About Taha Amerjee

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

3 comments

  1. بہت زبردست کام آپ کر رہے ہیں،،خصوصاََ ہمارے شہر ڈیرہ غازیخان کا ٹمپریچر اور موسمی حالات بتا کر ہمیں آگاہ کرتے ہیں جو کہ ہمارے علاقے کے دیہی لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ،،موسمی تبدیلی کا اثر ہمارے علاقے میں بہت محسوس کیا جارہا ہے۔اگر آپ گاہے بگاہے اس موسمی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں تو آپکی مہربانی ہوگی،،،خصوصاََ ہوا کے بارے بتائیں جو کہ انتہائی آلودہ ہو چکی ہے ۔۔۔شام کے اوقات سموگ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔۔آپکا پیج انتہائی مفید تر ہے،،بہت شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے