Home / بلاگ / کراچی: 30 سال کی سرد ترین نومبر کی صبح۔ محکمہ موسمیات نے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر کے ٹھنڈ کو چھپانے کی کوشش کی۔

کراچی: 30 سال کی سرد ترین نومبر کی صبح۔ محکمہ موسمیات نے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر کے ٹھنڈ کو چھپانے کی کوشش کی۔

کراچی: آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! گزشتہ 30 سال میں نومبر کی سرد ترین صبح!

محکمہ موسمیات نے آج کراچی ائیرپورٹ سے کم سے کم درجہ حرارت مکمّل جھوٹ پر مبنی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں!
انکے اپنے METAR پر 10 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریڈنگ کئی مرتبہ رپورٹ ہوئی، جبکہ METAR بھی اصل سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت بتانے کیلئے چھیڑا ہوا ہے!

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت اصل سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کیا، جس کا مقصد گرینڈ سولر منیمم کے باعث بڑھتی ہوئی ٹھنڈ کو چھپانا اور گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈے کے تحت اضافی فنڈنگ لینا ہے۔ کراچی کے کسی بھی شہری علاقے میں نصب تھرمامیٹر پر بھی درجہ حرارت آج 11 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا!

ملک کے تمام علاقوں کے درجہ حرارت اصل سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ عمومی طور پر رپورٹ کر کے WMO کی گائیڈ لائنز کے تحت ٹھنڈ کو چھپایا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے جھوٹے درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں! روزانہ کی بنیاد پر حقیقی درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے ہمراہ رہیں!

About Taha Amerjee

Check Also

15 مئی 2024 : درجہ حرارت میں اضافہ۔ آج ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہے۔ اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

آج ملک میں ایک گرم دن گزرا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے