تازہ ترین
Home / ہفتہ وار پیشگوئی / پیشگوئی: گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش اگلے 3 دنوں میں ہو سکتی ہے۔

پیشگوئی: گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش اگلے 3 دنوں میں ہو سکتی ہے۔

پیشگوئی (اگلے 7 دن): گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش اگلے 3 دنوں میں ہو سکتی ہے۔

⦿ اطلاق؟
27 مئی صبح 11 بجے سے 3 جون رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
مغربی ہواؤں کے کم از کم 2 سلسلے رواں ہفتے متاثّر کر سکتے ہیں جن کے سبب بعض مقامات پر مٹّی کے طوفان رونما ہونے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ بڑے حجم کی ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکتا!

⦿ کہاں ہونا ہے؟
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان۔

⦾ محض ہلکی سے معتدل شدّت کی بارش ہونے کا امکان ہے:
اگلے 3 دنوں میں کہیں کہیں کم از کم 1 سے 2 مرتبہ بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب، آزاد کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، میرپور، مظفّرآباد اور ملحقہ اضلاع میں گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ بارش کے سب سے زیادہ امکانات آج اور کل اور پھر دوبارہ منگل کی شام یا رات کو ہونگے۔
خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد کے طاقتور طوفان بھی رونما ہو سکتے ہیں جس کے سبب آندھی کی رفتار 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی آندھی بھی چل سکتی ہے۔

⦾ اگلے 3 دنوں میں جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کم از کم ایک مرتبہ گرد اور گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں جن میں بارکھان، کوہلو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنّوں، بھکّر، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع شامل ہیں۔

⦾ آج رات سے اتوار کے درمیان شمال مشرقی بلوچستان کے درج بالا مقامات اور سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، نوابشاہ، سکّھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی گرد کے طاقتور طوفان متاثّر کر سکتے ہیں جبکہ 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں بھی گرج کے طوفان بننے کے 10 فیصد امکانات ہیں جس کے سبب بالخصوص شہر کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں تھوڑی بہت بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ بلوچستان کے بیشتر علاقے (بشمول کوئٹہ، چاغی، تربت، کیچ، پنجگور، خضدار اور گوادر اضلاع) اس وقت کے دوران زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا اور ہفتہ کی دوپہر/شام کو 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ہفتے کے وسط میں کچھ بادلوں کا امکان ہے مگر بارش کا امکان کم ہے۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مشرقی علاقوں بالخصوص خضدار اور لسبیلہ کے علاقے آج اور اتوار کے درمیان گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے طوفانوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، جہاں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

 

About w3badmin

Check Also

12 تا 19 اکتوبر 2024 : ہفتہ وار پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہونے کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے