تازہ ترین
Home / ہفتہ وار پیشگوئی / پیشگوئی (اگلے 7 دن): پنجاب میں 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شدید، تباہ کن گرد کے طوفان متاثّر کرنے کا خدشہ!

پیشگوئی (اگلے 7 دن): پنجاب میں 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شدید، تباہ کن گرد کے طوفان متاثّر کرنے کا خدشہ!

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید، تباہ کن گرد کے طوفان, بارش اور گرمی میں کمی متوقع۔ درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ممکن ہے۔

⦿ اطلاق: 15 مئی صبح 12 بجے سے 21 مئی رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟ آج اور کل موسم شدید گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم کل دوپہر یا شام کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثّر کریگا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کے باعث بعض اوقات شدید گرد کے طوفان اور نتیجتاً چند ایک مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اسکے نتیجے میں پارا 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

آج شام مشرقی ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد زون 5 علاقوں میں شدید ترین گرد آلود طوفان آیا, جس میں ہوا کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی۔ جڑواں شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے.

⦿ کہاں ہونا ہے؟ موسم کا حال خیبر پختونخواہ، پنجاب اور جنوبی کشمیر کیلئے موسمی انتباہ جاری کر رہے ہیں۔

⦾ خلاصہ: گزشتہ روز سندھ میں گرم ترین دن تھا۔ آج پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرم ترین دن تھا۔ تاہم اتوار سے سوموار تک ملک کے بالائی اور مغربی نصف حصّوں میں بادل چھائے رہنے کے نتیجے میں شدید موسمی سرگرمیوں کا امکان ہے جس میں طاقتور گردوغبار/گرج چمک کے طوفان اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ: بنّوں، ڈی آئی خان، لکّی مروت، پشاور، مردان، کوہاٹ، اور سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ کی وادیوں سمیت صوبے کے 60 فیصد میدانی علاقوں میں شدید گرد کے طوفان/بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ آندھی کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کے باعث نقصانات کا اندیشہ ہے۔ اگلے ہفتے میں درجہ حرارت میں 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ممکن ہے۔ ہزارہ، مالاکنڈ، سوات کے علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے اور مجموئی طور پر 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

 

⦾ پنجاب اور کشمیر: اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال اور سرگودھا کے علاقوں میں شدید گرد/گرج چمک کے طوفانوں متوقع ہیں، باالخصوص خطّہٰ پوٹھوہار کے علاقے میں زیادہ امکانات ہیں۔ پوٹھوہار میں زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جس کے بعد مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے! بالائی پنجاب میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے جبکہ جھکّڑوں کی رفتار 110 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کے امکانات ہیں۔ میانوالی، جہلم، میرپور، صوابی اور ملحقہ اضلاع میں شدید گردو غبار/گرج چمک کے طوفانوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار اور بارش کی شدّت درج بالا علاقوں کے نسبت ان علاقوں میں کچھ کم رہے گی! مجموعی طور پر 10 سے 25 ملی میٹر بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر 40 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے جنوبی علاقوں بشمول نورپورتھل میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ نتیجتاً آنے والے ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے آغاز تک صوبے میں درجہ حرارت میں تقریباً 5 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ درج بالا علاقوں میں مجموعی طور پر 5 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب بشمول ڈیرہ غازیخان ، #ملتان اور #بہاولپور علاقوں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان کی توقع (%30 امکان)۔ 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ گرد کا طوفان ممکن ہے ۔

 

 

 

⦾ #بلوچستان کے شمالی پہاڑوں میں، اتوار کی رات/پیر کو موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد 70-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے (شمال مغربی )ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ لورالائی، بارکھان، ہرنائی، کوہلو ، ژوب اور ملحقہ اضلاع میں کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ کوئٹہ اور شمال مشرقی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان کم ہے لیکن پھر بھی #درجہ حرارت میں 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کمی دیکھی جا سکتی ہے اور دن کے وقت 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی ہوائیں چلیں گی! کل صبح/دوپہر، چاغی، پنجگور اور #تربت کے علاقوں کے بہت سے علاقوں میں گرد کے طوفان بننے اور اس کے مکران ساحل اور خضدار کے علاقوں کو متاثر کرنے کی توقع ہے۔ اونچائی والے علاقوں میں بہت سے مقامات پر درجہ حرارت میں 10 ڈگری تک کمی ، جبکہ ساحلی علاقوں پر 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے ۔

 

⦾ #سندھ میں، کچھ بادل چھائے رہنے کی توقع ہے، لیکن مجموعی طور پر چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے (%10 امکان) صوبے کے شمالی اور مغربی حصوں تک محدود رہنے کی توقع ہے۔ بہر حال، جزوی طور پر ابر آلود آسمان کے باوجود، صوبے میں #درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری کی کمی متوقع ہے۔ تاہم، جیسے جیسے مغربی سلسلہ قریب آئے گا ، نمی میں اضافہ جنوبی اور وسطی سندھ کے کئی حصوں میں ہیٹ انڈیکس 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے جائے گا۔ کراچی اور #حیدرآباد میں جزوی طور پر ابر آلود سے زیادہ تر دھوپ کے ساتھ 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور نمی میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی سندھ میں بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔

About w3badmin

Check Also

12 تا 19 اکتوبر 2024 : ہفتہ وار پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہونے کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے