گزشتہ شب ملک کے بالائی ومغربی علاقوں کو ایک مغربی سلسلے نے متاثر کیا۔ جس سے خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، خیبر پختونخوا میں آندھی کے باعث املاک کو نقصانات بھی رپورٹ ہوئے، خطہ پوٹھوہار و پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ گرد آلود آندھی چلی، جس کی وجہ سے وقتی طور پر گرمی میں کمی واقع ہوئی۔
ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز کے مطابق راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز جھکڑ ریکارڈ ہوئے ، مردان کے علاقے ڈھنڈاو میں 46 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی اور وہاں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوابی کے علاقے شیخ جانہ، رازڑ میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی کے ساتھ 1 ملی میٹر بارش رپورٹ ہوئی۔ کئی علاقوں میں درخت گرنے، سائن بورڈ اکھڑنے اور بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہوا کی رفتار و بارش کی مقدار ، ذیل کی فہرست میں دیکھئے
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 50 | – | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 55 | – | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 52 | – | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 55 | – | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 61 | – | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 46 | – | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 48 | – | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 41 | – | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 42 | – | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 53 | – | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 57 | – | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| – | 1 | پرتہ کلی , مہمند |
| 46 | 8 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 55 | 1 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
|
Weather Busters Pakistan موسم کا حال