Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 1 ستمبر 2026 :راولپنڈی، اسلام آباد میں مجموعی طور پر 200 ملی میٹر بارش، نالہ لئی میں ریکارڈ طغیانی؛ کٹاریاں پر پانی27 فٹ، جڑواں شہروں میں ہنگامی صورتحال

1 ستمبر 2026 :راولپنڈی، اسلام آباد میں مجموعی طور پر 200 ملی میٹر بارش، نالہ لئی میں ریکارڈ طغیانی؛ کٹاریاں پر پانی27 فٹ، جڑواں شہروں میں ہنگامی صورتحال

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کے انتہائی شدید اسپیل نے گزشتہ کئی دنوں کے بارشی سلسلے کو غیر معمولی شدت دے دی، جس کے دوران دونوں شہروں میں مجموعی طور پر تقریباً 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ راولپنڈی کے شمالی و مشرقی حصوں اور اسلام آباد کے زون 1 سے متصل علاقوں میں بعض مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔ شدید بارش کا مرکز راولپنڈی کے شمالی و مشرقی حصوں کے ساتھ اسلام آباد کے زون 1، گولڑہ، F-10، E-11 , I-8, I-10اور D-12 کے گرد رہا، جہاں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ 🌧️🌊

شدید بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح صبح کے وقت کٹاریاں پر 23 فٹ اور گوالمنڈی میں 19فٹ تک پہنچ گئی، جو بعد میں بڑھ کر بالترتیب  27 فٹ اور  21 فٹ تک جا پہنچی۔جس کے باعث نالہ لئی سے ملحقہ آبادیاں شدید متاثر ہوئیں۔ متعدد گھروں میں تقریباً 5 فٹ تک پانی داخل ہوگیا، گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں، جبکہ دکانوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ شمس آباد، راجہ بازار، کٹاریاں، وارث خان، مسلم ٹاؤن، ڈھوک حسو، خیابانِ سرسید، ہزارہ کالونی، شمس آباد، کھنہ، PWD انڈر پاس، اولڈ ایئرپورٹ روڈ، چکری روڈ اور  دیگر کئی مقامات پر سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور  آمدورفت کے لیے بند ہوگئیں۔  I-8, I-10،   F-10، E-11، D-12 اور گولڑہ کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارش کے باعث شہری زندگی متاثر ہوئی۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تعلیمی اداروں سمیت متعدد ادارے بند کیے گئے اور نکاسی آب و ریسکیو کارروائیوں کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کر دیا گیا۔ کئی مقامات پر ایکسپریس ویز اور اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ متعدد علاقوں میں شہری گھروں اور گاڑیوں سمیت سیلابی پانی میں پھنسے رہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی مدد بھی طلب کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ شہریوں کو نالوں، زیرِ آب سڑکوں اور سیلابی پانی سے دور رہنے کی سخت ہدایت کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 230 ملی میٹر، چکلالہ 207، شمس آباد 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر 182 اور اسلام آباد H-8 پر 166 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسم کا حال کے مقامی و نجی اسٹیشنز پر اسلام آباد کے    F-10/2 میں 194 ،    D-12 میں 167، I-10/1 میں 160، اور I-8 میں 86 ملی میٹر، جبکہ رین گیج نیٹ ورک پر غوری ٹاؤن اسلام آباد میں 226 ملی میٹر ، سیٹلائیٹ ٹاؤن  205 ، راولپنڈی میں اور گلبہار اسکیم راولپنڈی میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار حالیہ اسپیل کی غیر معمولی شدت اور جڑواں شہروں میں اس کے وسیع اثرات کو واضح کرتے ہیں۔
جڑواں شہروں اورملک کے دیگر علاقوں میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
79 راولپنڈی: ویسٹریج 1
84 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
205 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
116 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
10 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
26 گلشن آباد، راولپنڈی
95 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
15 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
31 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
61 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
194 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
167 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
160 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
58 ڈھنڈاو (مردان)
40 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
35 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
40 ماڈل ٹاؤن، واہ
161 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
99 سوان گارڈن (اسلام آباد)
226 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
60 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
47 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
17 کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ
54 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
23 اٹک
25 گجرات
166 اسلام آباد شہر
18 اسلام آباد ہوائی اڈہ
182 اسلام آباد گولڑہ
99 اسلام آباد سید پور
18 مری
207 راولپنڈی چکلالہ
103 راولپنڈی کچہری
107 راولپنڈی پیرودھائی
230 راولپنڈی نیو کٹاریاں
200 راولپنڈی شمس آباد
24 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
9 برنا لہ
1.8 گڑھی دوپٹہ
9 کوٹلی
3.9 مظفر آباد ہوائی اڈہ
2 مظفر آباد شہر
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
22 بالاکوٹ
22.7 اپردیر
13 کاکول
6.8 لوئر دیر
2 مالم جبہ
3 مہمند ڈیم
TR پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
7 سیدو شریف
44.2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ہوائی اڈہ

 

About amnausmani

Check Also

31 اگست 2026 :پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش، اسلام آباد زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش اور 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے