ماہانہ #پیشگوئی (ستمبر 2026): مجموعی طور پر ستمبر میں #پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں، #گرم اور #خشک #موسم متوقع ہے، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمول سے انتہائی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
موسم کا حال نے جدید ترین موسمی ماڈل ای سی ایم ڈبلیو ایف (ECMWF) کی مدد سے ستمبر 2026 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

⦿ مون سون #ہوائیں اگست کے آخری ہفتے میں پاکستان سے رخصت ہو چکی ہیں۔
بارشوں کی صورتحال:
ان علاقوں میں اس ماہ بھی مقامی سطح پر شدید بارش کے رونما ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
درج ذیل علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں: #چکوال، #لاہور، سیالکوٹ، #گوجرانوالہ، #گجرات، ایبٹ آباد، مظفّرآباد، وادیِ سوات اور کالام کے علاقے۔
موسم کا حال کے مطابق ستمبر میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم یا معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بھی ایک ہی شہر یا قصبہ میں بارش کی مقدار میں نمایاں فرق دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ یعنی ایک علاقے میں کافی زیادہ بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند کلومیٹر دور واقع علاقے میں بہت کم یا بالکل #بارش نہ ہو۔ اس لئے مختصر فاصلے پر بارش کے مجموعی اعداد و شمار میں بڑا فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

درجہ حرارت کی متوقع صورتحال:
وسطی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے، یعنی معمول سے تقریباً ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ یا کم ہو سکتا ہے۔ مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے تقریباً 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔
ستمبر کے تیسرے ہفتے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، جبکہ مہینے کے آخر تک موسمِ خزاں کا آغاز متوقع ہے۔
تازہ ترین موسمی صورتحال اور موسمی حقائق جاننے کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔


Weather Busters Pakistan موسم کا حال