Related Articles
ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں 2 اور 3 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈوجام اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔جہاں طویل انتظار کے بعد ہونے والی بارشیں جہاں لوگوں کے چہروں پر خوشی لے کر آئیں وہیں شدید بارشوں کے نتیجے میں تھر اور گردونواح کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور سڑکوں، گھروں اور زرعی زمینوں میں پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی اچھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، ادھر پشاور میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق2 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش چھور (ضلع عمرکوٹ) میں 144 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کلوئی میں 142 ملی میٹر، ڈیپلو میں 138 ملی میٹر، مٹھی میں 135 ملی میٹر، ٹنڈوجام میں 127 ملی میٹر، میرپورخاص میں 108 ملی میٹر، ڈاہلی میں 104 ملی میٹر، بدین میں 74 ملی میٹر، مظفرآباد شہر میں 72 ملی میٹر، اپر دیر میں 69 ملی میٹر، مظفرآباد ائیرپورٹ اور بہاولپور شہر میں 65، 65 ملی میٹر جبکہ حیدرآباد ائیرپورٹ میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شدید بارشوں کے دوران تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں مختلف حادثات کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ مختلف علاقوں میں مکانات، املاک اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اگست کو ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود ہے۔
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 5 | بہاولپور ائرپورٹ |
| 65 | بہاولپور شہر |
| 1 | فیصل آباد |
| 22 | گوجرنوالا |
| 12 | گجرات |
| 4 | کروڑ(لیہ) |
| 3 | خانپور |
| 11 | کوٹ ادو |
| 10 | ملتان ائر پورٹ |
| 17 | ملتان شہر |
| 13 | مری |
| 11 | رحیم یار خان |
| 2 | راولپنڈی کچہری |
| 3 | سرگودھا شہر |
| 21 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| 36 | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
| 1 | زین سنگر نلہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 4 | برنا لہ |
| 65 | گڑھی دوپٹہ |
| 59 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 72 | مظفر آباد شہر |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| TR | باچا خان ہوائی اڈہ |
| 22 | بالاکوٹ |
| 25 | چیراٹ |
| 69 | اپردیر |
| 18 | کاکول |
| 1 | خار باجوڑ |
| 25 | مالم جبہ |
| 13 | پاڑاچنار |
| 18 | پشاور ہوائی اڈہ |
| 34 | سیدو شریف |
| بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
| 74 | بدین |
| 54 | چھاچھرو |
| 144 | چھور |
| 104 | ڈاہلی |
| 138 | ڈیپلو |
| 58 | حیدر آباد ہوائی اڈہ |
| 46 | حیدر آباد شہر |
| 34 | اسلام کوٹ |
| 142 | کلوئی |
| 108 | میر پور خاص |
| 135 | مٹھی |
| 50 | نگر پارکر |
| 1 | نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد |
| 1 | پڈعیدن |
| TR | روہڑی |
| 127 | ٹنڈوجام |
| 14 | ٹھٹھہ |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| 37 | بارکھان |
| 1 | خضدار |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال