گزشتہ روز مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر پاکستان کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز آندھی کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ اثر وسطی و شمال مشرقی پنجاب پر رہا جہاں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ملتان اور گردونواح میں شدید آندھی اور بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور اور سیالکوٹ میں تیز جھکڑوں کے باعث متعدد درخت اکھڑ گئے، چند بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے جبکہ مختلف علاقوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر 49 ملی میٹر، نارووال میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 74 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ فیصل آباد میں 67 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےآندھی چلی۔
ہمارے مقامی موسمی اسٹیشنز کے مطابق لاہور کینٹ میں 40 ملی میٹر بارش اور 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیالکوٹ (چٹی شیخاں) میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی۔

یہ بارشیں اور آندھیاں شدید گرمی کی لہر کو توڑنے کا سبب بنیں،جہاں آندھی سے ان علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وہیں بعض علاقوں میں گرج چمک کے طوفان کے دوران تیز ہواؤں نے معمولاتِ زندگی متاثر کیے , کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرے، زیادہ بارش والے مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہمارے مقامی موسمی اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ، دی گئی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 75 | – | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 55 | 40 | لاہور (کینٹ) |
| – | 0.5 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| – | 0.7 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 39 | – | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 10 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) | |
| 2 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 41 | – | بہاولپور شہر |
| 67 | – | فیصل آباد |
| 46 | – | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| TR | قصور | |
| 74 | 49 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 5 | لاہور شہر | |
| 55 | ناروال | |
| TR | شیخوپورہ | |
| 74 | – | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| TR | گلگت | |
| 1 | کوٹلی | |
| 3 | راولا کوٹ | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 2 | بابو سر |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال