Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 27 مئی 2026 :ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، جیکب آباد میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

27 مئی 2026 :ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، جیکب آباد میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہر شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے۔ آج ملک میں سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم برقرار رہا۔ 🌊🥵 سب سے زیادہ درجۂ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ نوابشاہ اور تربت میں 48، دادو اور سبّی میں 47 جبکہ پڈعیدن، لاڑکانہ اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ گیا۔ 🔥🌡️

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی شدید گرمی برقرار رہی جہاں ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں 45.5، جوہرآباد، نورپور تھل اور ڈی جی خان میں 45 جبکہ جھنگ اور سرگودھا میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی شدید گرم موسم برقرار رہا۔ ☀️

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے جہاں ڈی آئی خان میں 44.5، بنوں میں 42.5 جبکہ پشاور میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب کالام، مالم جبہ، پاراچنار اور چترال میں موسم نسبتاً خوشگوار اور ٹھنڈا رہا۔ ⛰️❄️

بلوچستان میں تربت میں 48، سبّی میں 47، نوکنڈی میں 46 جبکہ دالبندین میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ گیا۔ پنجگور، بیلا اور خضدار میں بھی شدید گرم موسم برقرار رہا جبکہ زیارت، قلات اور کوئٹہ میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔ 🌤️

اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔

ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درست درجۂ حرارت ذیل کی فہرست میں ملاحظہ کریں۔

بدھ 27 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
27.8 35.1 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
28.0 34.5 کراچی (شارع فیصل)
27.0 34.0 کراچی (ماڑی پور)
26.5 41.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
26.5 40.7 حیدرآباد (شہر)
25.5 39.0 ٹنڈو جام
25.5 39.5 میرپور خاص
25.5 48.0 نوابشاہ
26.0 46.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
27.0 45.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
28.5 45.5 روہڑی
28.0 49.0 جیکب آباد
27.0 46.0 لاڑکانہ
26.5 45.5 موئنجو دڑو
27.5 47.0 دادو
26.5 38.5 بدین
27.0 37.5 ٹھٹّھہ
26.5 39.5 چھور (عمرکوٹ)
26.8 40.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
20.5 40.5 اسلام آباد (شہر)
20.7 40.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
20.9 39.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
23.5 41.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
26.6 40.5 راولپنڈی (ویسٹریج)
22.0 39.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
22.5 41.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
12.5 27.5 مری
20.5 41.5 چکوال (بھون)
22.5 43.0 اٹک
23.0 41.5 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
21.8 43.3 سیالکوٹ (شہر)
26.3 42.5 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
22.7 43.5 جہلم
25.0 43.2 لاہور (ائیرپورٹ)
26.5 43.5 لاہور (شہر)
23.5 44.0 گوجرانوالہ
23.2 44.8 منڈی بہاؤالدّین
24.8 43.5 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
25.5 44.5 جھنگ
25.0 44.5 سرگودھا (ائیربیس)
24.5 45.0 جوہرآباد
25.5 45.0 نورپورتھل
26.0 45.0 ڈی جی خان
25.3 44.4 ساہیوال
26.2 45.5 ملتان (ائیرپورٹ)
25.5 45.5 بہاولنگر
25.8 45.5 بہاولپور (شہر)
26.2 42.4 خانپور (رحیم یار خان)
26.5 42.5 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
28.0 صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
25.0 40.0 پشاور (ائیرپورٹ)
22.0 40.6 پشاور (گالف کلب)
26.5 38.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
25.0 44.5 ڈی آئی خان (شہر)
24.5 42.5 بنّوں
14.5 32.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
17.0 33.5 بالاکوٹ
16.5 36.0 سیدو شریف (مینگورہ)
16.8 30.5 چترال
14.6 30.4 دروش
12.0 31.0 دیر
11.0 29.5 پاراچنار
9.0 24.5 کالام
12.0 22.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
10 31.3 گلگت
9.5 25 گوپس
7.4 24.1 سکردو
6.5 21.5 استور
بابوسر
17.3 36.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
18.3 37 مظفّرآباد (شہر)
16.2 35 گڑھی دوپٹّہ
22 40.1 کوٹلی
10.5 27 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
17.5 35.5 کوئٹہ (سمنگلی)
21.0 35.5 کوئٹہ (بریوری)
14.0 31.0 قلّات
20.0 39.0 بارکھان
19.0 39.0 خضدار
23.5 41.5 پنجگور
29.0 47.0 سبّی
25.5 41.5 بیلا (لسبیلہ)
17.5 45.5 دالبندین
22.0 46.0 نوکنڈی
26.0 36.0 گوادر
26.5 36.0 پسنی
26.0 34.5 اورماڑا
26.5 35.0 جیوانی
27.5 48.0 تربت
19.5 38 ژوب
12.0 27.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

21 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر ژالہ باری

ملک کے بالائی، شمالی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے