Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / عید / ہفتہ وار پیشگوئی: گرمی کی انتباہ / تیز آندھی کا امکان! سندھ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

عید / ہفتہ وار پیشگوئی: گرمی کی انتباہ / تیز آندھی کا امکان! سندھ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

اس ہفتے سے پاکستان بھر میں انتہائی گرم موسم کا امکان ہے۔ سندھ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ گردآلود طوفانوں، گرج چمک اور درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟ 26 مئی – 31 مئی 2026

⦿ متاثرہ علاقے: سندھ و بلوچستان کے میدانی علاقے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے جنوبی حصے۔

⦿ خلاصہ: اگلے 3 دنوں کے دوران کل سے #درجہ_حرارت میں مزید 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگا۔ اس گرمی کی لہر میں جنوبی پنجاب میں مطلق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ مغربی سندھ کے بعض علاقوں میں 50 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے!

⦿ 26 مئی سے 29 مئی کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
🌡 لاڑکانہ، دادو اور نواب شاہ: 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 سکھر، تربت، سبی اور جیکب آباد: 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 ملتان، ساہیوال، بہاولپور: 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 ڈی جی خان، فیصل آباد: 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 ڈی آئی خان، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ: 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور اور چکوال: 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 کراچی: 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ ہوائیں 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ /جنوب مغرب (معمول کے مطابق درجہ حرارت)

🌡 #کوئٹہ: 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ ۔ زیادہ سے زیادہ ہوائیں 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ (معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡 مظفرآباد اور گوادر: 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ

اچھی خبر: 30 مئی اور 31 مئی کے درمیان مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ پر اثر انداز ہوگا جس سے درجہ حرارت کو 4 سے ڈگری سینٹی گریڈ6 تک کم کر ہونے کا امکان ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات وقت قریب آنے پر فراہم کی جائیں گی۔ اس دوران سندھ میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث 31 مئی/1 جون تک درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کی وجہ بنے گا۔

پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں گرد آلود/گرج چمک والے طوفان بننے اور جنوب کی طرف بڑھنے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب سے مشرقی اور جنوبی پنجاب کی طرف بڑھتے ہوئے شدید سے انتہائی شدید گرد آلود طوفان پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ہوا کے جھکڑ 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ تیز آندھی کا امکان لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ملتان اور ساہیوال کے علاقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ موسمی انتباہ جاری کی جائیں گی، لہٰذا ہماری آپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور ہمارے پیج اور ویب سائٹ کو فالو کریں۔

About w3badmin

Check Also

19 مئی 2026 : خیبر پختونخوا،کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں تیز آندھی ، جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات

گزشتہ شب  ملک کے بالائی ومغربی علاقوں کو ایک مغربی سلسلے نے متاثر کیا۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے