Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / طوفان پر رپورٹ :گزشتہ روز شمالی لاہور اور شیخوپورہ میں تیز اندھی کے باعث درختوں کو نقصان۔

طوفان پر رپورٹ :گزشتہ روز شمالی لاہور اور شیخوپورہ میں تیز اندھی کے باعث درختوں کو نقصان۔

طوفان پر رپورٹ : گزشتہ روز مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے نے پاکستان کے شمالی علاقوں کو متاثر کیا جس کے نتیجے میں ضلع اٹک، تحصیل پنڈی, گھیب گاؤں میاںوالہ میں ہمارے موسمی اسٹیشن پر 84 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور ویسا حضرو کے مقام پر موجود موسمی اسٹیشن پر 104 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی اور 13 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔ صبح کے اوقات میں ضلع راولپنڈی کے جنوبی حصوں میں جہلم اور منڈی بہاؤالدین کے کچھ علاقوں میں صبح اور دوپہر میں بارش ہوئی۔ تاہم شیخوپورہ اور لاہور میں شدید مرطوب موسم کے بعد گرج چمک کے طوفان شدید ہو گئے جس کے باعث شیخوپورہ کے علاقے میں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی رپورٹ ہوئی جس سے درختوں کو نقصان پہنچا۔ لاہور کے اکثر شمالی علاقوں میں 80 سے 100 کلومیٹر گھنٹہ تک کی آندھی ریکارڈ کی گئی۔ اکثر مقامات پر ہم 20 سے 50 ملی میٹر بارش تک ریکارڈ کی گئی۔ رات کے اوقات میں گرج چمک کے طوفان ہزارہ مالاکنڈ اور خیبرپختونخواہ کے شمالی علاقوں کو متاثر کرتے رہے، کئی علاقوں سے اچھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

About amnausmani

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے