Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 28 جون 2025 : مون سون کی بارشوں کے دوران،فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال

28 جون 2025 : مون سون کی بارشوں کے دوران،فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال

مون سون میں ہونے والی بارشوں کے دوران اور بعد میں فصلوں اور باغات کی نگہداشت اور رہنمائی:
1. جتنا جلدی ہوسکتا ہے کھیتوں اور باغات سے بارش کا پانی نکالنے کا بندوبست کریں۔
2. کھیتوں میں زیادہ پانی زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے فصلوں اور باغات میں نائٹروجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے پیلا پن  پیدا ہونے لگتا ہے، اس کو دور کرنے کے لیے نائٹروجنی کھاد کو شام کے وقت گیلی زمین میں بکھیر دیں۔ 
3. باغات میں بارش سے متاثرہ پھل یا زیادہ پکا ہوا پھل جو مارکیٹ کے قابل نہیں ہے۔ اکھٹا کرکے کھیت میں دفنا دیں۔ تاکہ بیماریاں پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔
4. جس فصل میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ وتر آنے پر اس میں گوڈی کریں یا ہل چلائیں تاکہ زمین کا بخار نکل سکے۔
5. باغات میں جڑوں کی بیماری کی روک تھام کے لیے اچھے پھپھوندی کش زہر کا استعمال کریں۔
6. سبزیوں اور میواجات میں فروٹ فلائی کا حملہ شدید ہوسکتا ہے۔ جس کا تدارک کرنےکے لیے ممکنہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
7. فصلوں اور باغات میں رس چوسنے والے حشرات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور ضرورت پڑنے پر محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔
8. بارش کے بعد فصلوں پر مکڑیوں کا حملہ ممکن ہے۔ مکڑیوں کی پہچان اور کنٹرول کے لیے زرعی ماہرین کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک

About amnausmani

Check Also

19 اپریل 2026 : تربت 40 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا اور کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے