تازہ ترین
Home / تاریخی موسم

تاریخی موسم

ہمارے پاس پاکستان کے کئی نمایاں شہروں بشمول کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، راولپنڈی، ڈی آئی خان وغیرہ کا raw اور processed موسمی ڈیٹا بشمول درجہ حرارت، بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار اور سمت 1860 کی دہائی سے تاحال تک کا موجود ہے۔ اسکے علاوہ ہمارے پاس کئی ایسے علاقوں کا بھی موسمی ڈیٹا موجود ہے جہاں محکمہ موسمیات کی کوئی آبزرویٹری موجود نہیں۔ اسکے علاوہ ہمارے پاس مختلف شہروں کے ہوا کے معیار کا ڈیٹا بھی raw اور processed شکل میں موجود ہے۔
مناسب داموں پر ہم سے یہ تاریخی ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے weatherbusterspk@gmail.com پر رابطہ کریں۔

موسمی ڈیٹا کے چند فوائد:
1) کسانوں کو فصل کی بہتر نش و نما کیلئے اپنے علاقے کے موسم کے بارے میں بھرپور معلومات ہونا لازمی ہے۔
2) گھروں اور دفاتر کی تعمیر کرتے ہوئے آپ علاقائی موسم کو مدّ نظر رکھتے ہوئے توانائی کا استعمال کارآمد انداز میں کیا جا سکتا ہے۔
3) اسکولوں میں جغرافیہ کی تعلیم میں موسم کی درست معلومات ملک کی معیشت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ کیونکہ آج کے بچّے کل کا مستقبل ہونگے۔
4) ہوا کے معیار کی بہتر معلومات ہونے سے حفاظتی اقدامات بہتر طریقے سے لئے جا سکتے ہیں۔

نومبر 2020 میں پاکستان بھر میں ٹھنڈ کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

نومبر میں ریکارڈ توڑ سردی پر تفصیلی رپورٹ: کئی مقامات پر ٹھنڈے ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور نومبر کے تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے! 🌡اسلام آباد (سٹی): 25 نومبر 2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت محض 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، …

Read More »

کراچی: 30 سال کی سرد ترین نومبر کی صبح۔ محکمہ موسمیات نے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر کے ٹھنڈ کو چھپانے کی کوشش کی۔

کراچی: آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! گزشتہ 30 سال میں نومبر کی سرد ترین صبح! محکمہ موسمیات نے آج کراچی ائیرپورٹ سے کم سے کم درجہ حرارت مکمّل جھوٹ پر مبنی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، جس کا حقیقت سے کوئی …

Read More »