تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / طوفان پر رپورٹ : ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش! لاہور میں 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلی ؛ تفصیلات جانئیے۔

طوفان پر رپورٹ : ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش! لاہور میں 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلی ؛ تفصیلات جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک ملک کے طول و عرض میں کہیں ہلکی ،معتدل اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ ،تیز ہواؤں کے ساتھ جاری ہے۔

چند مقامات سے ژالہ باری بھی رپورٹ کی گئی۔ملک کے بالائی علاقوں خاص کر کشمیر میں گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں ٹوٹنے سے مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیاہے۔ 

ملک میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے طوفان بھی بنتے رہے اور ہم بروقت اپنے فیسبک پیج سے آگاہ کرتے رہے۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے نقصانات کی اطلاعات بھی ملیں۔

پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل بھی ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

 کل لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی ۔ 2 روز میں اب تک ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش لاہور میں ای ایم ای سوسائیٹی میں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، 85کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سب سے زیادہ تیز ہوا ، لاہور میں جوہر ٹاؤن میں نوا ہوٹل پر نصب  اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ ہمارے موسمی اسٹیشن پر سب سے زیادہ تیز رفتار سے آندھی اٹک میں ویسا حضرو کے مقام پر 66 کلو میٹر کی رفتار سے ریکارڈ ہوئی۔

خطہ پوٹھوہار میں اگرچہ 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ تیز ہوائیں چلیں، اور بارش صرف 2 سے 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ایف-8 اور آئی-10 کے مقام پر 10 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہونے والی بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

 

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
51 راولپنڈی: ویسٹریج 1
3 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
3 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
47 7 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
42 4.1 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
7 گلشن آباد، راولپنڈی
48 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
41 9 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
2.6 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
59 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
10 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
53 9 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
10 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
66 4 ویسا (حضرو) اٹک
42 6 پراتہ کلی , مہمند
6 سمبریال،سیالکوٹ
6 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
4 پسرور
2 ظاہر پیر، رحیم یار خان
51 12 لاہور (کینٹ)
55 14 لمز یونیورسٹی (لاہور)
37 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
16 منصورہ،(لاہور)
28 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
85 20 جوہر ٹاون (لاہور)
2 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
3 ڈنڈو ئی, مردان
43 0.4 یونیورسٹی آف فیصل آباد
1 واپڈا ٹاون ، فیصل آباد
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
3.5 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
9 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
4 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
2 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے