تازہ ترین
Home / بلاگ / سابقہ فاٹا میں جون میں بھی ٹھنڈ کے ڈیرے! پاراچنار اور دیر میں جون میں ٹھنڈ کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے

سابقہ فاٹا میں جون میں بھی ٹھنڈ کے ڈیرے! پاراچنار اور دیر میں جون میں ٹھنڈ کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے

سابقہ فاٹا اور دیر سمیت شمال مغربی خیبر پختونخواہ

کے بیشتر علاقے گزشتہ 10 دنوں سے غیر معمولی ٹھنڈ

کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے

7 ڈگری تک ٹھنڈے چل رہے ہیں۔ حالانکہ سال کے اس

وقت کے دوران گرمی عام طور عروج پر ہوتی ہے، تاہم

آج سابقہ فاٹا کے سب سے اہم شہر پاراچنار اور دیر میں

جون کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ

گئے!

🌡 پاراچنار:

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ

تک گر گیا، جس کے سبب جون کے تاریخی سرد ترین

درجہ حرارت کا پرانا ریکارڈ تقریباً ڈھائی ڈگری کے فرق

سے ٹوٹ گیا! اس سے قبل 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جون

1997 میں ریکارڈ ہوا تھا۔ پاراچنار میں موسمی ڈیٹا

محفوظ کرنے کا عمل سن 1897 (گزشتہ 125 سال) سے

جاری ہے!

🌡دیر:

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ

تک گر گیا جس کے سبب جون کے تاریخی سرد ترین

درجہ حرارت کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو کہ 6 ڈگری

جون 2019 میں ہی قائم ہوا تھا۔ دیر میں موسمی ڈیٹا

محفوظ کرنے کا عمل سن 1966 (گزشتہ 56 سال) سے

جاری ہے!

آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری

اضافہ ہو سکتا ہے مگر مجموعی طور پر درجہ حرارت

معمول سے 3 سے 6 ڈگری کم رہینگے۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے