مغربی ہواؤں کے زیرِِِاثر گرج چمک کے طوفان
وسطی اور شمال مشرقی پنجاب پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
اس وقت سیٹلائٹ پر خوشاب، منڈی بہاءالدّین اور
گوجرانوالہ کے علاقوں میں گرج چمک کے طوفان مختلف
مقامات پر موجود ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش کا سبب
بن رہے ہیں۔ آج دیر رات سے صبح کے درمیان
گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل
آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور لاہور
میں کہیں کہیں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور
گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش کی توقع ہے۔