Home / بارش پر رپورٹ / 18 ستمبر 2026: جنوبی پنجاب میں خشک اور گرم موسم کا زور ٹوٹ گیا، بہاولپور شہر میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ

18 ستمبر 2026: جنوبی پنجاب میں خشک اور گرم موسم کا زور ٹوٹ گیا، بہاولپور شہر میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ

جنوبی پنجاب کےبعض علاقوں میں تقریباً 2 ماہ کے طویل وقفے کے بعد بارش ہوئی، جس سے خشک اور گرم موسم کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بہاولپور شہر میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ بہاولپور ایئرپورٹ پر 20.2 ملی میٹر، ملتان ایئرپورٹ پر 19 ملی میٹر، راجن پور میں 11 ملی میٹر اور کوٹ ادو میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہماری رین گیج کے مطابق  راجن پور  کے علاقے مٹھن کوٹ میں بھی 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

طویل انتظار کے بعد ہونے والی اس بارش سے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ،  اپر دیر میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ پتن، سیدو شریف، مالم جبہ اور کالام میں بھی بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان میں گوپس ، گلگتاور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی  بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے رین گیج اور  گزشتہ 24 گھنٹوں میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارد بارش کی مقدار دی گئی فہرست سے جانئیے

بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
16 مٹھن کوٹ ، راجن پور
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
20.2 بہاولپور ائرپورٹ
31 بہاولپور شہر
2 ڈیرہ غازی خان شہر
7 خانیوال
10 کوٹ ادو
19 ملتان ائر پورٹ
11 ملتان شہر
11 راجن پور
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.2 استور
2 بگروٹ
2 بونجی
1 چلاس
4.3 گلگت
6.2 گوپس
3 ہنزہ
0.5 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بابو سر
20 اپردیر
2 کالام
3 مالم جبہ
8 پتن
6 سیدو شریف

 

 

About amnausmani

Check Also

16 ستمبر 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، اوکاڑہ میں 50 ملی میٹر بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ،محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق اوکاڑہ میں سب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے