مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز اور رین گیجز کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی، جس میں خانپور ڈیم میں سب سے زیادہ 44 ملی میٹر، گل بہار اسکیم راولپنڈی میں 38 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاوہ بونیر، پشاور، بٹگرام، ایبٹ آباد، اورکزئی، جنوبی وزیرستان، مردان، مالاکنڈ، مانسہرہ، نوشہرہ، صوابی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی۔
اسی دوران مقامی اسٹیشنز کے مطابق تیز ہواؤں اور آندھی کا بھی مشاہدہ ہوا۔ سب سے زیادہ آندھی کی رفتار اسلام آباد کے سیکٹر D-12 میں 99 کلومیٹر فی گھنٹہ، بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 94 کلومیٹر فی گھنٹہ، خانپور ڈیم میں 85 کلومیٹر فی گھنٹہ، بحریہ ٹاؤن فیز 2 راولپنڈی میں 76 کلومیٹر فی گھنٹہ، میانہ تھب اسلام آباد میں 73 کلومیٹر فی گھنٹہ اور چکلالہ اسکیم 3 راولپنڈی میں 71 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ اس طرح بارش کے ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں تیز آندھی اور جھکڑ اس موسمی سرگرمی کا نمایاں حصہ رہے۔
مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز کے ساتھ رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 66 | 10 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 76 | 15 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 59 | 20 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 71 | 25 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 94 | . | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 63 | 1 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 61 | . | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 43 | 5 | فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی |
| – | 1 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 73 | 3 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 58 | 9 | ڈی ایچ اے – 2 اسلام آباد |
| – | 8 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 99 | 12 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| – | 28 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| – | 3 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 85 | 44 | خانپورڈیم |
| – | بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 0 | 38 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 0 | 14 | گلریز فیز 3،( راولپنڈی) |
| 0 | 16 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 0 | 23 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 0 | 14 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 0 | 6 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق مظفرآباد ہوائی اڈہ میں 34.3 ملی میٹر، مظفرآباد شہر میں 24.2 ملی میٹر، راولپنڈی چکلالہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ رہا، جس میں اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 81 کلومیٹر فی گھنٹہ، اسلام آباد شہر میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پشاور شہر میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوا ریکارڈ ہوئی۔ بارش اور تیز آندھی کے اس امتزاج کے باعث اسلام آباد میں D-12 اور شہر کے دیگر علاقوں میں درخت گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ میوزیکل شو کے لیے سجایا گیا اسٹیج اور اسپورٹس فنکشن کے اسٹیج کا ایک پینل بھی متاثر ہوا۔ کوہاٹ اور اسلام آباد کے ایک علاقے میں بجلی گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
اس طرح مجموعی طور پر بارش، تیز آندھی اور گرج چمک پر مشتمل ایک طاقتور طوفانی صورتحال نے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا مختلف علاقوں کو متاثر کیا۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود ہے
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 14 | اٹک |
| 4.2 | اسلام آباد شہر |
| 0.7 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 5 | اسلام آباد گولڑہ |
| 10 | اسلام آباد سید پور |
| 2 | مری |
| 24 | راولپنڈی چکلالہ |
| 8 | راولپنڈی کچہری |
| 4 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 13 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 16 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 18 | راولپنڈی شمس آباد |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 1.4 | استور |
| 1 | بونجی |
| 1 | چلاس |
| 3 | گڑھی دوپٹہ |
| 1 | گلگت |
| 5 | ہنزہ |
| 7 | کوٹلی |
| 34.3 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 24.2 | مظفر آباد شہر |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 4 | بابو سر |
| 25 | بالاکوٹ |
| 1 | بنوں |
| 12 | چیراٹ |
| 1 | اپردیر |
| 15 | کاکول |
| 6 | کالام |
| 9 | لوئر دیر |
| 36 | مالم جبہ |
| 2 | مامد گٹ |
| 12 | مہمند ڈیم |
| 1 | پاڑاچنار |
| 7 | پتن |
| 3 | پشاور ہوائی اڈہ |
| 2 | پشاور شہر |
| 15.2 | سیدو شریف |
| 18.2 | تخت بھائی |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال