Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (ستمبر 2026): پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں، گرم اور خشک موسم متوقع

ماہانہ پیشگوئی (ستمبر 2026): پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں، گرم اور خشک موسم متوقع

ماہانہ #پیشگوئی (ستمبر 2026): مجموعی طور پر ستمبر میں #پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں، #گرم اور #خشک #موسم متوقع ہے، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمول سے انتہائی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال نے جدید ترین موسمی ماڈل ای سی ایم ڈبلیو ایف (ECMWF) کی مدد سے ستمبر 2026 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔
🌧 حالیہ دنوں میں جڑواں شہروں یعنی #راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ کئی علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر کے معمول سے تقریباً دو گنا ہے۔
⦿ مون سون #ہوائیں اگست کے آخری ہفتے میں پاکستان سے رخصت ہو چکی ہیں۔
 بارشوں کی صورتحال:
🌧 درج ذیل اضلاع میں معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشیں متوقع ہیں: راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، مردان، صوابی، میرپور اور ہریپور۔
ان علاقوں میں اس ماہ بھی مقامی سطح پر شدید بارش کے رونما ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
 درج ذیل علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں: #چکوال، #لاہور، سیالکوٹ، #گوجرانوالہ، #گجرات، ایبٹ آباد، مظفّرآباد، وادیِ سوات اور کالام کے علاقے۔
🌧 مجموعی بارش:
موسم کا حال کے مطابق ستمبر میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم یا معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بھی ایک ہی شہر یا قصبہ میں بارش کی مقدار میں نمایاں فرق دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ یعنی ایک علاقے میں کافی زیادہ بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند کلومیٹر دور واقع علاقے میں بہت کم یا بالکل #بارش نہ ہو۔ اس لئے مختصر فاصلے پر بارش کے مجموعی اعداد و شمار میں بڑا فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
💨 اس ماہ کم از کم 7 سے 10 مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر ہواؤں کی رفتار معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔
🌧 سندھ اور بلوچستان میں مجموعی طور پر معمول سے بہت کم بارشیں متوقع ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان کے چند علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر حصّوں میں تقریباً پورا ماہ ہی خشک گزر سکتا ہے۔ مکران کے ساحل سے تقریباً 100 سے 200 کلومیٹر شمال کے علاقوں میں ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران ایک بارش ہونے کا کم امکان موجود ہے۔
#پنجاب، #کشمیر اور خیبر پختونخواہ:
🌧 مغربی ہواؤں کے سلسلے بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں معتدل سے تیز بارش اور گرج چمک کے طوفان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ تیز آندھی بھی چل سکتی ہے۔ مغربی ہواؤں کے ہر سلسلے کے گزرنے کے دوران مختلف علاقوں میں کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر بارشیں متوقع ہیں، جو کہ شاید بڑے پیمانے پر نہ برس سکیں۔ اس ماہ بھی بعض علاقوں میں تیز سے انتہائی تیز بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا سکتا۔ البتّہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
درجہ حرارت کی متوقع صورتحال:
☀️ اوسط درجہ حرارت:
بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، خطّہٰ #پوٹھوہار، #مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے، یعنی معمول سے تقریباً ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ یا کم ہو سکتا ہے۔ مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے تقریباً 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔
ستمبر کے تیسرے ہفتے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، جبکہ مہینے کے آخر تک موسمِ خزاں کا آغاز متوقع ہے۔
تازہ ترین موسمی صورتحال اور موسمی حقائق جاننے کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

About w3badmin

Check Also

28 اگست 2026 : دالبندین 43 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام ۔ اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 28 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.8 29.7 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے