گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں میں مقامی نوعیت کی بارش ہوئی ، جبکہ ادھر خیبر پختونخوا میں بھی چند مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ہمارے مقامی و نجی ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں 27 ملی میٹر اور سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چکلالہ سکیم 3 ، راولپنڈی میں 3 ملی میٹر بارش کے ساتھ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھی بارش وسیع پیمانے پر نہیں بلکہ چند مقامات تک محدود رہی۔ راولپنڈی شمس آباد میں 25 ملی میٹر، چکلالہ میں 20 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اسلام آباد سیدپور میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے بالاکوٹ میں بھی 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے مقامی وعلاقائی اسٹیشنز و رین گیجز کے ساتھ محکمہ موسمیات کی 24 گھنٹوں میں ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 41 | 23 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 50 | 3 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| – | 8 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| – | 2 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| – | 13 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| – | 1 | مرید، چکوال |
| – | بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| – | 5 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| – | TR | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| – | 27 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| – | 3 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
| – | – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| – | 2 | اسلام آباد شہر |
| – | 3 | اسلام آباد گولڑہ |
| – | 7 | اسلام آباد سید پور |
| – | 1 | مری |
| – | 20 | راولپنڈی چکلالہ |
| – | 1 | راولپنڈی پیرودھائی |
| – | 19 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| – | 25 | راولپنڈی شمس آباد |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| – | 8 | بالاکوٹ |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال