Home / بارش پر رپورٹ / 31 اگست 2026 :پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش، اسلام آباد زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش اور 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی

31 اگست 2026 :پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش، اسلام آباد زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش اور 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش  اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا، گلیات میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، اسی طرح ہنگو اور چکوال کے مختلف علاقوں سے بھی موسلادھار بارش رپورٹ ہوئی۔

مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز  کے مطابق سب سے زیادہ بارش میانہ تھب، اسلام آباد میں 52 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی، جہاں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی چلیں۔ ہماری رین گیجز کے مطابق  اٹک کے علاقے کھوڑ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اسلام آباد و  راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مظفرآباد ایئرپورٹ پر 27 ملی میٹر اور مظفرآباد شہر میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں مالم جبہ میں 25 ملی میٹر اور کاکول میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مجموعی طور پر بارش کا سلسلہ وسیع پیمانے پر شدید نہیں تھا بلکہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار رہا۔
محکمہ موسمیات و  مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز  و رین گیجز پر ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار ذیل میں موجود ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
48 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
43 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
44 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
52 1 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
61 52 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
1 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
2 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
40 4 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
Tr پرتہ کلی , مہمند
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
6 چوا خالصہ، کلر سیداں
2 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
44 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 اٹک
1 چکوال (بھون)
8 اسلام آباد شہر
6 اسلام آباد سید پور
2 مری
3.3 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
13 گڑھی دوپٹہ
1 کوٹلی
27 مظفر آباد ہوائی اڈہ
18 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
0.2 اپردیر
9 کاکول
7 کالام
6 لوئر دیر
25 مالم جبہ
3 پاڑاچنار
1 سیدو شریف

About amnausmani

Check Also

29 اگست 2026 :جڑواں شہروں میں مقامی نوعیت کی محدود علاقوں میں بارش، غوری ٹاؤن اسلام آباد میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں میں مقامی نوعیت کی بارش ہوئی ، جبکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے